احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
File Photo,TOS,File photo
کرکٹ کی ممتاز شخصیات کا ویرات کوہلی کو کرکٹ چھوڑنے کا سردترین مشورہ،ان میں سابق پلیئرز اور کمنٹیٹرز پیش پیش۔
ماجراکیا ہے،معاملہ کیا ہے۔سادہ سا ہے کہ 2019 کے بعد سے ویرات کو ہلی مسلسل ناکام ہورہے ہیں،کرکٹ سنچری سے محروم چلے آرہے ہیں۔آئی پی ایل میں کامیاب نہیں ہوپارہے۔پھر ان سے محدود اوورز کی کپتانی گئی،ٹیسٹ کی کپتانی چھینی گئی ہے،اس کے بعد آج ختم ہونے والے آئی پی ایل 2022 کا انجام بھی کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔
انگلش کرکٹ رجیم تبدیلی کے ساتھ معین علی بھی تبدیل،بڑا اعلان
آسٹریلیا کے سابق پیسر بریٹ لی کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی کو کرکٹ سے کچھ وقت کے لئے بریک لینی چاہئے۔وہ کرکٹ چھوڑ کر اپنی توجہ دائیں،بائین کریں۔ذہن کو فریش کریں۔پھر پریکٹس کریں،پھر واپسی کریں ،چاہے کتنا ہی وقت لگے۔
کوہلی نے اس سال بھی رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائدگی کی۔جو دوسرے کوالیفائر میں ہارگئی۔ویرات کوہلی 16 میچزمیں صرف 341 رنزبناسکی،یہ اب تک کی آئی پی ایل تاریخ کی بد ترین کارکردگی بھی ہے۔33 سالہ سابق بھارتی کپتان کوہلی کو اب آرام دینا چاہئے۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی یہی کہا ہے کہ ویرات کوہلی میدان چھوڑدیں۔ایسی حالت میں کھیلنا بہت مشکل ہے،فارم کی بحالی بھی آسان نہیں ہوگی،وہ 36 ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کے کسی فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔