پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ
سنسنی خیز مقابلہ میں ویسٹ انڈیز نے ایک موقع پر بھارت کو ہلاکررکھ دیا۔309 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں بھی زبردست مقابلہ کیا اور ٹیم صرف 4 رنزکی کمی سے 3 میچزکی سیریز کا پہلا میچ ہارگئی۔
بھارت کا سپر اسٹارز کے بنا ویسٹ انڈیز میں رنز کا پہاڑ
ویسٹ انڈین اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا۔شائی ہوپ16 کے مجموعہ پر صرف 7 رنزبناکر گئے۔اس کے بعد کیل میئر اور شمرا بروکس نے دوسری وکٹ پر اسکور 133 تک پہنچادیا،یہاں خطرناک بننے والی شراکت کو شردول ٹھاکر نے توڑا،یہی نہیں بلکہ انہوں نے پہلے 46 رنزبنانے والے شمرا بروکس کو اور پھر5 رنزکے اضافہ سے 75 کی شاندار اننگ کھیلنے کیل میئرز کو آئوٹ کرکے بھاری ڈنٹ ڈالا۔برینڈن کنگ اور کپتان نکولس پورن نے فائٹ کی اور اسکور 189 تک لے گئے۔اگلے 7 رنزمیں نکولس پورن 25 اور کنگ 54 کرکے چلے گئے۔بھارت یہاں سے میچ میں واپسی کرگیا تھا۔
عقیل حسین اور روماریو شیفرٖڈ نے 7 ویں وکٹ پر اچھی شراکت کی،فائٹ کی۔48 اوورز تک اسکور 282 تک لے گئے۔آخری 12 بالز ہر27 اور 11 بالز پر صرف 21 رنزدرکارتھے۔پھر ہدف 6 بالز پر15 اسکور رہ گیا۔پر 3 بالز پر 10 اسکور باقی رہ گئے۔2 بالز پر 8 اسکور مشکل سے تھے۔وائیڈ بال نے مزید حوصلہ بڑھادیا۔آخری بال پر 5 اسکور بچ گئے تھے۔یہاں مشکل ہوگئی۔آخری بال پر سنگل بنا،ویسٹ انڈیز 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 304 رنزپر ہمت ہارگیا،بھارت 4 رنزسے فاتح رہا۔عقیل 32 اور شیفرڈ 38 پر ناٹ آئوٹ آئے۔بھارت کےسراج،ٹھاکر اور چاہل نے 2،2 آئوٹ کئے۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے دعوت ملنے پر 18 ویں اوور تک 119 رنزکے شاندار آغاز اور 34 ویں اوور تک صرف 1 وکٹ پر 213 اسکور کسی بڑے مجموعہ کی نوید سنارہے تھے لیکن شبمان گل کے 64 اور شیکھر دھون کے 97 پر آئوٹ ہونے کے بعد سری یاس ایئر بھی پیچے نہ رہے،انہوں نے 54 رنزبنائے۔ویسٹ انڈین بائولرز نے اس کے بعد میچ میں واپسی کی اور بھارتی ٹیم کو 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 308 رنز تک محدود کردیا۔مہمان ٹیم شیکھردھون کی کپتانی میں کھیل رہی ہے۔