ویسٹ انڈیز کا ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھی احتجاج کا اعلان

دبئی،خصوصی رپورٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں بھی احتجاجی سلسلہ کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے،اس طرح اب دیکھنا ہوگا کہ کرکٹ کی گلوبل باڈی اپنے ایونٹ میں اس کی اجازت دے گی یاپھر خاموشی اختیار کرے گی۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نےا علان کیا ہے کہ ان کی ٹیم میچوں سے قبل گھٹنا ٹیک احتجاج کرے گی۔

گزشتہ سال امریکا میں ایک سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد سے بلیک لائیو میٹر کمپین شروع ہوگئی تھی،اس کا کرکٹ میں انظارہ انگلینڈ میں نظر آیا جب دونوں کی سیریز میں گھٹنا ٹیک احتجاج کیا گیا،یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔درمیان میں بڑی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اس سے بچنے کی کامیاب کوشش کی تو انہیں مائیکل ہولڈنگ کی تنقید کا سامنا تھا۔

کیرون پورلاڈ کے مطابق ہم اپنا پیغام پوری دنیا کو ازبر کروانا چاہتے ہیں،گلوبل ایونٹ اچھا موقع ہے ۔دوسری جانب ورلڈ ٹی 20 میں اس کی پہلی حریف انگلش ٹیم نے تاحال اس کا حصہ بننے کی تصدیق نہیں کی بلکہ معاملہ سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *