کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 254 رنز کابڑا ہدف دے دے،اوپننگ شراکت میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔کراچی میں جاری سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں گرین کیپس نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان بائولرز مکمل طور پر بے اثر رہیں۔
وسیم اکرم 56 سال کے ہوگئے،ان کے کپتان پر بغاوت،غداری کے الزامات
اوپنرز سدرہ امین اور منیبہ علی نے36 ویں اوور تک 158 رنزکی اوپننگ شراکت قائم کی جو پاکستان ویمنز کرکٹ کا نیاریکارڈ بھی ہے۔منیبہ علی اس موقع پر 100 بالز کھیل کر 56 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوگئیں۔دوسری اوپنر سدرہ امین نے کپتان بسمعہ معروف کے ساتھ مل کر اپنی شاندار سنچری اسکور کی۔وہ تیز کھیلیں۔انہوں نے 150 گیندوں پر 123 رنزکی اننگ سجائی۔اس میں 11 چوکے شامل تھے۔
بسمعہ معروف 36 اور نداڈار 10 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آئوٹ گئیں۔ اس میچ میں بسمعہ پاکستان کے لئے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور 2891 رنز کرنے والی پہلی بیٹر بن گئیں،سابقہ ریکارڈ جویریہ خان 2885 رنز کا ہے۔پاکستان نے 50 اوورز کی بیٹنگ میں 2 وکٹ پر 253 رنزبنائے ۔