کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لئے نیا مگر ناقابل یقین قانون بنادیا ہے۔ممکنہ کووڈ اٹیک کی وجہ سے ایونٹ خراب نہ ،ایونٹ بچایا جائے،اس لئے نیا قانون بنادیا ہے۔پہلی بار ایسا ہوگا کہ کسی بھی وقت انٹرنیشنل میچ 9 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا جارہا ہو۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کوبچانے کے لئے ہر آخری کوشش کی جائے گی۔ایونٹ پایہ تکمیل کو پہنچے،اس کے لئے آخری حد تک جایا جائے گا۔ایک کیمپ میں موجود اکثر پلیئرز وسٹاف کو کورونا ہوگیاتو بھی 9 دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کروایا جائے گا۔
ایک اور سابق انگلش کرکٹر پی ایس ایل کی کس بات کے مداح
ایسی ٹیم جو کووڈ کا شکار ہو،اس کے پاس متبادل فیلڈرز موجود ہوں تو 2 فیلڈرز کو اجازت دیں گے لیکن وہ اس کے ساتھ بیٹنگ یا بائولنگ کے اہل نہیں ہونگے۔
اس وقت اسکواڈ 15 پلیئرز پر مشتمل ہے لیکن 3 متبادل پلیئرز ساتھ ہیں،جو کسی بھی وقت اسکواڈکا حصہ بن سکتی ہیں۔
آئی سی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایونٹ اگر متاثر ہوا تو اسے مکمل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی لچک دکھانا ہوگی،اس کے لئے تیار ہیں۔میچز ری شیڈول ہوسکتے ہیں۔کرکٹ فینز کی ٹکٹیں منسوخ ہوسکتی ہیں۔نیوزی لینڈ میں ان دنوں کووڈ کیسز کی شرح بڑھنے کی رفتار خاصی ہے۔اس لئے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے ساتھ شروع ہوگا۔