کرک اگین کا خصوصی تجزیہ
آج 5 مارچ 2022 کو پاکستان میں آسٹریلیا نے بھرے اسٹیڈیم،چارج کرائوڈ میں تھکادینے والا دن گزارا۔اس کے باوجود کرائوڈ کے شور اور پیار نے انہیں تروتازہ رکھا۔میچ تیسرے روز میں جانے والا ہے۔اس کی رونقیں اپنی جگہ ہیں۔آج ہی کے روزاٖفغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر بڑا اپ سیٹ کیا،اسی طرح آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم آسٹریلیا کے خلاف محض 12 اسکور سے ہاری،یہ سب خبریں اور نتائج اپنی جگہ۔اگلا 6 مارچ کا برصغیر کی کرکٹ کے لئے پاک بھارت روایتی ٹاکرے کا دن ہوگا،اس کا شور اور جوش ایک روز قبل ہی دکھائی دے رہا ہے،میڈیا نے آج کے میچز کے غیر متوقع نتائج کو سادہ ہی لیا ہے اور پاک بھارت مقابلہ کو زور وشور سے بیان کیا جارہا ہے۔
بھارت سے میچ،ورلڈ کپ ثمرات کا وقت آگیا،بسمعہ معروف
اتوار،6 مارچ کو ترنگا کے بے اوول میں پاکستانی خواتین ٹیم بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔بھارتی ٹیم آخری ورلڈ کپ 2017 اور 2005 کی فائنلسٹ اور رنرپ اپ رہی۔پاکستان کبھی سیمی فائنل نہیں کھیلا،بہترین پوزیشن 5 ویں تھی،اسے دیکھےبھی 13 برس ہوگئے۔اس اعتبار سےبھی یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی جوڑ نہیں۔
ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کا میچ آگیا،سابقہ ریکارڈز پریشان کن ہیں۔دونوں ممالک کے تمام باہمی 10 ایک روزہ میچزکو دیکھاجائے تو پاکستان سنگل میچ بھی نہیں جیتا،ورلڈ کپ کے 3 ٹاکرے بھی اس میں ثابت ہیں،پاکستانی ویمنز ٹیم ناکام رہی،فتح کا کھاتہ کھولنے میں اسے کبھی کامیابی نہیں ملی۔2017 کے انگلینڈ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو ایک موقع پر 169 تک محدود کردیا تھا،جیت یقینی تھی لیکن گرین کیپس 74 پر ڈھیر ہوئیں۔95 رنز سے ہارگئیں۔
یہ اعدادوشمار یہ بتاتے ہیں کہ اسے سے کوئی مقابلہ ہی نہیں،اس کے باوجود پاک بھارت مقابلہ ہے۔اتوار کو بےا وول میں صبح 6 بجے گیم شروع ہوگی۔پاکستان نے جس انداز میں 2 وارم اپ میچز جیتے ہیں تو اس بار جیسے خواتین پلیئرز کاا عتماد بحال دکھائی دیتا ہے۔کم سے کم تگڑے مقابلہ کی توقع ضرور ہے۔
دونوں ممالک میں میچ صبح 6 بجے شروع ہوگا۔