| | | | | | |

ویمنز ورلڈ کپ پیچھے رہ گیا،بھارتی ٹیم پاکستانی کپتان کی بیٹی کی گرویدہ

بے اوول،کرک اگین رپورٹ

ویمنز ورلڈ کپ پیچھے رہ گیا،بھارتی ٹیم پاکستانی کپتان کی بیٹی کی گرویدہ۔بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ تو جیت ہی لیا لیکن پاکستانیوں سمیت سب کے دل بھی جیتے ہیں،میچ کے بعد انہوں نے پاکستانی کپتان بسمعہ معروف کی بیٹی کے ساتھ خوب ہنسی مذاق کیا،ان کےساتھ ایسی یادگار تصاویر بنوائی ہیں کہ اسے آئی سی سی نے بھی سراہا ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ،بھارت کے خلاف پاکستان پھر ناک آئوٹ،بڑی شکست

آئی سی سی نے اپنے پلیٹ فارم سے یہ تصاویر جاری کی ہیں اور لکھا ہے کہ اس سے بہترین لمحات اور کچھ نہیں ہوسکتے تھے۔

بھارتی کپتان اور پوری ٹیم بسمعہ معروف اور ان کی بچی کے ارد گرد رہی،بچی کو اٹھاکر ایسی یادگار تصاویر بنوائیں کہ سب خوش ہوگئے۔

گزشتہ سال پاکستان سے ورلڈ ٹی 20 کپ میں شکست کے بعد جیسے ویرات کوہلی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں اور گھل مل گئے تھے،ویسے ہی یہاں ہوا ہے۔

اتوار کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 108 رنز سے ہرادیا،ترنگا میں قومی ٹیم 244 کے جواب  میں 136 پر آئوٹ ہوگئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *