| | | | | | |

ویمنز ورلڈ کپ،بھارت کے خلاف پاکستان پھر ناک آئوٹ،بڑی شکست

ترنگا،کرک اگین رپورٹ

ویمنز ورلڈ کپ،بھارت کے خلاف پاکستان پھر ناک آئوٹ،بڑی شکست۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو شکست ہوگئی،روایتی حریف بھارت نے اسے آئوٹ کلاس کردیا۔پاکستان کا بھارت کوہرانے کا خواب اس بار بھی پورا نہ ہوسکا،یہ ورلڈ کپ تاریخ کی تیسری اور اوور آل 11 ویں ایک روزہ شکست ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان بھارت کے خلاف شکست کے قریب،سری لنکا فالو آن،کوچ کراچی آئیں گے

ترنگا کے بے اوول میں بھارت نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 244 اسکور بنائے،بلیو کیپس 6 وکٹ 114 پر کھونے کے بعد بھی سنبھل گئی اور 7 وکٹ پر فائٹنگ اسکور کردیا۔سمریت مندھانا نے52شہ رانا نے 53 اورپوجا نے 67 کئے۔ندا ڈار اور نشراسندھو نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں پاکستانی اننگ شروع سے ہی دبائو کا شکار رہی اور پوری اننگ نہ سنبھل سکی۔114 پر 9 وکٹیں گرچکی تھیں۔ایسے میں آخری وکٹ پر ڈیانا بیگ نے مزاحمت کی۔پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 30،جویرہ خان 11،کپتان بسمعہ15،ندا ڈار4 اور عمیمہ 5 کی مہمان بنیں۔

پاکستانی ٹیم43 اوورز میں 137 پر آئوٹ ہوگئی،ڈیانا بیگ 24 کی مہمان ثابت ہوئی ہیں۔بھارتی ٹیم نے108 رنزکی کامیابی اپنے نام کی ہے۔ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ تھا۔

بھارت کی جانب سے راجئشواری جیکوارڈ نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *