| | | | |

خواجہ اور وارنر نے امام اور اظہر کی بیٹنگ کی دھجیاں اڑادیں،آسٹریلیا کا خطرناک پلان

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

Twittrer image

خواجہ اور وارنر نے امام اور اظہر کی بیٹنگ کی دھجیاں اڑادیں،آسٹریلیا کا خطرناک پلان۔وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی 2 روز بہت ہی اعلیٰ بیٹنگ کی،اس حوالہ سے کوئی بھی سوال غلط ہے،ان سمیت پنڈی ٹیسٹ میں سنچریز کرنے والے اظہر علی اور امام الحق کو آسٹریلیا کے 2 اوپنرز نے 2 گھنٹے 10 منٹ کے ایک سیشن کی بیٹنگ میں غلط ثابت کردیا ہے۔آسٹریلیا نے پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز لنچ تک بناکسی نقصان کے 138 اسکور بنالئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر سے الجھنے کی کوشش،آسٹریلوی بیٹرز نے نسیم شاہ کو بچہ بنادیا

عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے سوا4 کے قریب کی اوسط سے بلے بازی کی ہے۔یہ بات اہم ضرور ہوگی لیکن اب لکیرپیٹنے کے سوا کچھ نہیں کہ خواجہ کا ایک کیچ فواد عالم نے گلی پوزیشن پر اس وقت چھوڑا جب وہ 22 پر تھے،شاہین شاہ آفریدی وکٹ نہ لے سکے۔وکٹ کیپر رضوان سے ایک کیچ ڈراپ ہوا،یہ بھی زیادہ اہم بات  اب نہیں رہ گئی ہے۔

عثمان خواجہ 104 بال پر 70 اور وارنر 97 بالز پر 60 کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔دونوں 60 سے اوپر کے سٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کررہے تھے۔

کرک اگین نے رات لکھا تھا کہ اتوار اور پیر کو بارش کی پیش گوئی کے باوجود کھیل کا امکان موجود ہے،یہ خبر درست رہی۔ادھر پاکستان کی جانب سے  ساجد خان نے13 اوورز میں 36 ،نسیم شاہ نے 8 اوورز میں 33، شاہین نے 6 اوورز میں 25 اور نعمان علی نے4 اوورز میں 25 رنز دے دیئے ہیں۔

کرک اگین کا تبصرہ یہ ہے کہ آسٹریلیا پاکستان سے 4 ہاتھ آگے کی سوچ کے ساتھ چل رہا ہے،ابھی اس کی پٹاری میں سٹیون سمتھ،لبوشین اور  کیری وگرین باقی ہیں۔موجودہ رفتار کو دیکھا جائے اور میچ مکمل ہوتا رہا تو آسٹریلیا آج ہی 320 سے 380 اسکور کو ہدف بناچکا ہے۔پاکستانی گیند باز اگر ناکام رہے تو آسٹریلیا کھیل کے چوتھے روز ایسی ہی پلاننگ کے ساتھ  کھیلا تو پاکستان پر 100 سے 150 کی لیڈ کے ساتھ دوسری باری میں کھلائے گا اور اٹیک کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *