| | | | |

ڈیوڈ وارنر سے الجھنے کی کوشش،آسٹریلوی بیٹرز نے نسیم شاہ کو بچہ بنادیا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

کل کے بچے نسیم شاہ آسٹریلیا کے ٹاپ کلاس بیٹر ڈیوڈ وارنر سےالجھنے لگے،نتیجہ میں لیفٹ ہینڈ بیٹر نے جو جواب دیا،وہ ایسا تھا کہ چل بچے،آگے لگ۔

پنڈی ٹیسٹ،آج اور کل بارش میں کتنے وقت کا کھیل ممکن،کسے فائدہ ہونے والا

پنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ کی تیسری صبح پاکستانی بائولرز پہلے سیشن میں ہی اکھڑنے لگے ہیں۔وکٹ نہ ملنے کے باعث پاکستانی ٹیم کی ہوائیاں اڑنے لگی ہیں۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر اسکور کئے جارہے ہیں۔ایسے میں نسیم شاہ  نے وارنر کو بائونسر کیا جو وارنر کے ہیلمٹ پر لگا،نسیم شاہ نے ایک ٹیپیکل پیسر  کی طرح وارنر کے قریب جاکر انہیں غصہ دلانے اور چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔آسٹریلیا کے بیٹر ان کے اسٹائل پر بے اختیار ہنس پڑے۔

وارنر نے پہلے چند جملوں میں جواب دیئے لیکن نسیم شاہ اور قریب ہوکر انہیں گھورنے لگے،اس پر وارنر نے مذاق اڑانے والی ہنسی اڑادی۔

نسیم شاہ نے اگلی بال پر پھر بائونس کرنے کی کوشش کی،اس بار بال انہوں نے روک کر اپنے قدموں میں پھینکی۔نسیم شاہ پھر قریب گئے اور گھورنے کی کوشش کی۔وارنر نے پھر مذاق کیا۔نسیم پھر غصہ میں دکھائی دیئے۔

آسٹریلیا نے آخری اطلاعات تک بناکسی نقصان کے22 اوورز میں 86 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *