کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ویمنز کرکٹر فاطمہ ثنا آئی سی سی کی ایک ٹرافی جیتنے پر خوش ہیں،انہوں نے ٹوئٹ کی ہے کہ الحمد للہ،آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی ملنے پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ میرے لئے بڑا اعزاز ہے،محنت جاری رکھوں گی۔پاکستان زندہ آباد۔
ادھر دل کے آپریشن سے صحت یاب ہونے کے بعد پاکستانی اوہنر عابد علی نے بیٹنگ پریکٹس کی اپنی ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ
آسٹریلیا سیریز سے کتنے ارب کی آمدنی، کس اسٹیڈیم کے اندررہائشی تعمیر شروع،رمیز راجہ نے بتادیا
رمضان رحمت ہے اور رحمتوں بھرے اس مہینے میں میری ٹریننگ بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپکی دعاؤں سے بیٹنگ کا یہ سلسلہ ،نیٹ سے نکل کر میدان اور پاکستان ٹیم تک آئے گا ۔ان شاءاللہ۔
آپکی دعاؤں کا شکریہ۔
پاکستان زندہ باد۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو لے کر بھارتی میڈیا بہت زیادہ کوریج دے رہا ے،عمران خان چونکہ سابق پاکستان کرکٹ کپتان بھی تھے تو ان کے کیریئر کے حوالہ سے ہیڈ لائنز لگائی گئی ہیں۔کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے طور پر اننگ کھیلنے والے عمران خان امپائرز(ججز)کے فیصلے کے بعد آئوٹ ہونے جارہے ہیں۔
ادھر پاکستان میں پی ٹی آئی اور حکومتی ترجمانوں نے عمران خان کی اننگ میں مزید سرپرائزز کا دعویٰ کیا ہے،اس کے لئے جمعہ شام تک صورتحال واضح ہوسکے گی۔