| | | | | | |

آسٹریلیا سیریز سے کتنے ارب کی آمدنی، کس اسٹیڈیم کے اندررہائشی تعمیر شروع،رمیز راجہ نے بتادیا

لاہور،دبئی:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف کامیاب میزبانی کے بعد اس سال اور اگلے سال کے شروع کے اپنے ہوم پلانز کو فائنل کرلیا ہے،ساتھ میں متعدد کرکٹ اسٹیڈیمز کے ساتھ ہی 70 کمروں  پر مشتمل رہائشی کمرے ودیگر سہولیات سیٹ کرنے کاکام بھی اسٹارٹ کردیا ہے۔آسٹریلیا سیریز سے 2 ارب کی آمدنی کے بعد گراس روٹ لیول پر ہر عمر کے بچے اور نوجوان کو کرکٹ میں آگے لانے کے پلانز بھی تیار ہیں۔

عمران خان جارہے ہیں یا نہیں،رمیز راجہ کے لئے کیا خبر،بریکنگ نیوز

پی سی سی کے چیئرمین رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز مشکل چیلنج تھا،گزشتہ سال میرے چارج سنبھالتے ہی مجھ پر پر مشکلات کا پہاڑ ٹوٹا۔نیوزی لینڈ والے جس طرح گئے،میں نے آئی سی سی سمیت سب کو سخت پیغام دیا،آسٹریلیا بھی اس میں شامل تھا۔پھر ہم نے مل کر کام آگے بڑھایا،اس میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور اس کے پلیئرز کا بڑا تعاون رہا۔

مستقبل کی سیریز،ٹرائنگولر کپ

پی سی بی چیئرمین نے انکشاف کیا ہے کہ ہارے انٹرنیشنل کرکٹ کے ایگزیکٹو دبئی ہیں،فیوچر ٹور پروگرام پر کام ہورہا ہے،اب باہمی ٹی 20 سیریز سے باہر نکلنے کا کہا ہے،میں نے سادہ سی ہدایات دی ہیں کہ کم سے کم 3 ملکی کپ کا انتظام ہو۔اس کے لئے بورڈز سے بات جاری ہے۔ساتھ میں ٹیسٹ سیریز بھی کم سے کم 3 میچزکی رکھی جائے گی۔

چار ملکی کپ،مستقبل کیا

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مجھے اس پر اچھا پیغام ملا ہے۔آئی سی سی میں کھل کربات ہوگی،میں کہوں گا کہ ہم یہاں 3 سابق ٹیسٹ کرکٹرزمختلف ممالک کی نمائندگی کے لئے موجود ہیں،اگر ہم کرکٹ کی بہتری اور ترویج کے لئے کام نہیں کرسکتے تو ہمارا آنے کا فائدہ کیا۔4 ملکی کپ قابل عمل آئیڈیا ہے،اس سے ہمیں کیا،سب کو مالی مدد ملے گی۔10 روز کے ایونٹ میں 650 ملین ڈالرز کم تو نہیں ہونگے،لوگ پاک،بھارت۔پاک،آسٹریلیا اور پاک،انگلینڈ میچزدیکھنا چاہتے ہیں۔اس میں مشکلات ہونگی لیکن میرے پاس کافی دلائل ہیں۔

آسٹریلیا سیریز سے پاکستان کو کتنے ارب کا منافع

رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے پاکستان  کو 2 ارب روپے کا منافع ہوا ہے،یہ کم رقم نہیں ہے،اس لئے ہوم سیریز کتنی اہم ہے،آسٹریلیا جیسی ٹیم کی آمد کتنی ضروری تھی،پہلے سے علم تھا،ہم نے دنیا کو یہ سیریز دکھادی،اب کسی کے پاس پاکستان ٹور سے راہ فرار کا کوئی جواز ہی نہیں بچا ہے،اس آمدنی سے ملکی کرکٹ بہتر ہوگی۔پچز،گرائونڈز سمیت بہت کچھ اور ہوگا۔

ملک بھر کے اہم اسٹیڈیمز میں رہائشی کمروں کی تعمیر شروع

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اتنی سخت سکیورٹی ضروری ہے بھی اور نہیں بھی،بات یہ ہے کہ ہم نے ایک دم سے آنکھ کو اوجھل نہیں کرنا،کوشش ہوگی کہ فینز اور عوام کو کم تکلیف ہو،اس کے لئے ہم اب ملک کے مخلتف سنٹرز میں جہاں اسٹیڈیمز ہیں،وہاں 70 کمروں کے رہائشی منصوبے شروع کرچکے ہیں،ملتان میں کام شروع ہوگیا ہے،ایسا میٹیریل استعمال ہوگا کہ 3 ماہ میں سب کھڑا ہوجائے گا۔اس کے بعد دیگر سنٹرز ہونگے،ہم پی ایس ایل سمیت انٹرنیشنل کرکٹ ملک کے دیگر سنٹرز تک لے جائیں گے۔

آسٹریلیا سیریز سے کیا مزید ملا

رمیز راجہ نے بتایا ہے کہ اس سیریز سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے،ساتھ میں فینز کا اعتماد بھی اس ٹیم کے ساتھ جڑا ہے،اس سیریز میں مقابلہ،جنگ،کشمکش،کراچی جیسے ٹیسٹ میں گرکراٹھنے جیسی باتیں دکھائی دیں،میں نے بابر اعظم کو فری ہینڈ دے دیا ہے،ٹیم لڑکر کھیلے۔ہارے یا جیتے،کوئی بات ہی نہیں ہے۔یہ باتیں 6 ماہ سے دکھائی دیں،ورلڈ ٹی 20 میں بھارت سے فتح کے ساتھ پاکستان کرکٹ کو فنانشلی اور گیم دونوں کے حساب سے جمپ ملا ہے۔

اگلی سیریز بنا بائیو سیکیور ببل کے ممکن

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز سیریز سمیت اگلی سیریز میں کووڈ کی رکاوٹوں اور بائیو سیکیور ببل کی بندشوں سے چھٹکارا ممکن ہے،بات جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *