| | | | | | | | |

ویمن کرکٹر کی نئی اننگ شروع،آئی پی ایل ،ٹیسٹ میچ،ون ڈے شو، اہم نیوز

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ویمن کرکٹر کی نئی اننگ شروع،آئی پی ایل ،ٹیسٹ میچ،ون ڈے شو، اہم نیوز۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے اپنی شادی کی ایک اور تصویر شیئر کی ہے،اس میں نو بیاہتا جوڑا پیارا لگ رہا ہے،کرکٹ فینز نےا سے پسند کیا ہے۔

کرکٹ کی ایک خبر یہ ہے کہ ڈربن ٹیسٹ میں بنگلہ دیش جنوبی افریقا کے خلاف مشکلات کا شکار ہے،میزبان ٹیم کی پہلی اننگ کے اسکور367 رنزکے جواب میں اس نے4 وکٹ پر 98 رنزبنالئے ہیں۔خراب موسم کے باعث زیادہ تباہی نہیں ہوئی اور دن کا کھیل متاثر ہوا ہے۔

جمعہ کو ممبئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پنجاب کنگز کو  6 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

فیصلہ کن میچ،تاریخی دورے کا فیصلہ کن میچ،جیت ضروری،پاکستان کے لئےورلڈکپ ٹکٹ دائو پر

ادھر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیل رہی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر مسلمان برادری کو رمضان المارک کے آغاز کی مبارکباد دی ہے۔

لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ پریکٹس کی ہے،میچ آج ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *