بے اوول،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے کیویز کے خواب بکھیردیئے۔2017 والی انہیں امیدیں تھیں کہ میچ کے 4 روز پیچھے رہ کر ایک سیشن میں فتح نام کر لی تھی،سال نو کے اولین ٹیسٹ کے 5 ویں اور آخری روز کی صبح اس نے نیوزی لینڈ کی باقی ماندہ وکٹیں کھیل شروع ہوتے ہی اڑدیں۔اننگ 169 پر لپیٹ دی۔اسے جیت کے لئے صرف 40 اسکور کاہدف ملا ہے۔میچ شروع ہوا۔ٹائیگرز نے ایک ایک کرکے کیویز کا شکار کرلیا۔عبادت حسین نے ایک ایک کے فائر کردیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کو شکست کا خطرہ،بنگلہ دیش تاریخی فتح کے قریب
کیویز نے 147 رنز5 وکٹ سے اننگ شروع کی تو7 رنزکے اضافہ سے ان کی امیدوں کے مرکز راس ٹیلر بے وفائی کرگئے۔انہیں عبادت حسین نے 40 پر کلین بولڈ کردیا۔کیل جیمسن صفر پر گئے۔راچین روندرا بھی صفر کے ساتھ لوٹے۔اس کے بعد ٹم سائوتھی بھی کھاتہ نہ کھول سکے۔نیوزی لینڈ کی 4 وکٹیں 7 رنزکے بعد اگلے 7 رنزکے اندر گرگئیں۔اس کا اسکور 161 رنز9 وکٹ ہوگیا۔
ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنار نے آخری وکٹ پر بیٹ گھمانا شروع کردیا ہے۔دونوں نے اسکور میں 8 رنزکا ہی اضافہ کیا۔بولٹ 8 ہی اسکور کرکے آئوٹ ہوگئے۔پوری اننگ 74 ویں اوور میں تمام ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے 2 ہی بائولر حملہ آور بنے تھے۔عبادت حسین نے 6 وکٹیں لے لیں،آخری وکٹ کے لئے بھی زور لگارہے تھے۔ادھر تسکین احمد بھی 3 آئوٹ کرکے اگلی وکٹ کے لئے کوشاں تھے،اتفاق یہ رہا ہے کہ دونوں ہی وہ وکٹ نہ اڑاسکے۔مہدی حسن مرزا نے 43 رنز دے کر آخری وکٹ اڑادی۔عبادت نے 6 وکٹ کے لئے46 اسکور دیئے۔ادھر عبادت نے 3 وکٹ کے لئے 36 اسکور دیئے ۔کیوی ٹیم 169 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔اسے130 رنزکا خسارہ نکالنے کے بعد صرف 39 رنز ہی ملے۔بنگلہ دیش کو جیت کے لئے صرف 40 اسکور کا ہدف ملا ہے۔