لاہور،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ سیریز،پہلے ون ڈے میں شکست،سیریز برابری پر کیا ہورہا،میچ فنشرکہاں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز سے شکست کے بعد پہلا ون ڈے میچ کھیلا۔ٹیسٹ سیریز ہاردی۔پہلا ون ڈے بھی ہارگیا۔اب دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں واپسی کی ہے۔لاہور کے دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی بڑی بات ہے۔اس لئے بھی بڑی بات ہے کہ تاریخ کا بڑا ہدف حاصل کیا گیا۔اس حد تک اہم بات ہے لیکن پی سی بی نے اس فتح کی بھی رات گئے ویڈیو جاری کردی ہے۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا جارہا ہے۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کھلاڑیوں کو باور کروارہے ہیں کہ دیکھیں ،انہوں نے کیا ہسٹری رقم کردی،کیا ریکارڈ بنادیا ہے۔بن گیا ہے نا۔
پاکستان کے ناقابل یقین حالات میں جیتنے پر غیر ممالک سے زبردست خراج تحسین
کپتان بابر اعظم نے کامیابی کو کم اپنی غلطیوں کا زیادہ ذکر کیا۔ساتھ میں تلقین کی ہے کہ اپنی غلطیوں پر نگاہ ڈالنی ہے۔
پاکستانن نے دوسرے میچ میں ریکارڈ 349 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 352 اسکور بنائے اور تاریخی جیت رقم کی ہے۔اس میں امام الحق اور بابر اعظم کی سنچریز کا مرکزی کردار تھا لیکن دونوں آئوٹ ہوگئے ،یہی نہیں بلکہ محمد رضوان بھی اہم موقع پر 23 رنزبناکر وکٹ دے گئے۔
کرک اگین نے گزشتہ میچ میں بھی سوال اٹھایا تھا کہ کم سٹرائیک ریٹ سے جان چھڑوانی ہوگی۔ساتھ میں میچ فنشر بننا ہوگا۔بدقسمتی سے امام،بابر اور رضوان اس میں ناکام ہوگئے۔