ابو ظہبی،پریس ریلیز
ٹی 10 لیگ،ٹیم ابو ظہبی پہلے بیٹنگ کرکے پھر کامیاب،دوسری فتح۔ٹیم ابوظہبی نے ابوظہبی ٹی 10 کے پانچویں سیزن میں ہفتے کے روز ناردرن واریئرز کو 21 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ کپتان لیام لیونگ اسٹون نے 23 گیندوں پر 68* رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم ابوظہبی کو اپنے 10 اوورز میں 132/5 کا مجموعی اسکور کرنے میں مدد فراہم کی اور اس کے بعد ٹیم ابوظہبی کے گیند بازوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے واریئرز کو 111/ تک محدود کردیا۔
کینر لیوس نے تیسرے اوور میں جیمی اوورٹن کو تین چھکے لگا کر ناردرن واریئرز کو کھیل میں رکھا، تاہم ڈینی بریگز نے اگلے اوور میں پٹیل اور کینر لیوس کو آو¿ٹ کرکے ٹیم ابوظہبی کے لیے فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹی 10 لیگ،تیز تر فارمیٹ میں حفیظ اور گیل جواں ہوگئے،پروٹیز پیسر کی 5 وکٹیں بھی کمال
کپتان روومین پاول نے 19 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کے ساتھ اپنی ٹیم کے لئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ، لیکن انہیں دوسرے اینڈ سے زیادہ تعاون نہیں ملا۔ نوین الحق نے میچ کو مکمل طور پر ٹیم ابوظہبی کے حق میں جھکا دیا جب انہوں نے نویں اوور میں پاول اور جارڈن کو آوٹ کر کے وارئیرز کو اپنے ہدف سے 37 رنز پیچھے ہٹا دیا۔
اس سے قبل ناردرن واریئرز کے گیند بازوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے ٹیم ابوظہبی کو مشکل میں ڈالے رکھا لیکن ہارڈ ہٹنگ پال سٹرلنگ کو سمت پٹیل نے دوسرے اوور میں پہلی گیند پرآوٹ کیا کرس گیل کو پانچویں اوور میں صرف 9 رنز پر ریاد ایمرت نے آئوٹ کر دیا۔ ناردرن واریئرز کا کھیل پر مکمل کنٹرول اس وقت تک قائم رہا جب انہوں نے ٹیم ابوظہبی کو 8 اوورز میں 80/5 تک محدود کردیا۔
لیام لیونگسٹون نے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہر کیااور انہوں نے نویں اوور میں جوشوا لٹل کی گیند پر چار چھکے اور دو چوکے لگائے اور ٹیم ابوظہبی کا سکور 115/5 تک پہنچا دیا۔ لیونگ اسٹون نے بڑے شاٹس لگاتے ہوئے آخری اوور میں کرس جارڈن کو دو چھکے مارے۔ ابوظہبی کی ٹیم نے آخری اوور میں 17 رنز بنائے ۔اور مخالف ٹیم کو ایک اچھا ٹارگٹ دینے میں کامیاب رہے ۔