| | | | | |

ٹی 10 لیگ،تیز تر فارمیٹ میں حفیظ اور گیل جواں ہوگئے،پروٹیز پیسر کی 5 وکٹیں بھی کمال

 

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

ٹی 10 لیگ کا چوکوں اور چھکوں کی بارش کے ساتھ آغاز ہوگیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 فارمیٹ کی تیز جنگ ابھی ختم ہی ہوئی تھی کہ اس سے بھی تیز تر جنگ ٹی 10 کی وسل بج گئی۔جمعہ کی شام شروع ہونے والے ایونٹ میں ممتاز پلیئرز شریک ہیں۔فارمیٹ کتنا ہی تیز کیوں نہ ہو۔تجربہ کار پلیئرز اب بھی نوجوان کرکٹرز کی طرح پرجوش لگتے ہیں۔محمد حفیظ اور کرس گیل کی اننگز ابتدائی روز کا اچھا خلاصہ رہی ہیں۔

ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کا پہلا میچ دہلی بلیوز نے جیت لیا ہے۔اس نےناردرن واریئرز کو 6 وکٹ سے شکست دی،ایونٹ کے پہلے میچ نے کم سے کم یہ بتادیا کہ ٹاس جیتو۔میچ جیتو۔وجہ یہ ہے کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ حالات کے مطابق سازگار رہتا ہے۔ٹی 20 کپ میں بھی یہی کچھ چلتا رہا تھا۔

پاکستان کے خلاف میچ کی سائیڈ لائن پر مشفیق الرحیم کے سمن،طلبی،پوچھ گچھ

ناردرن واریئرز کے 10 اوورز میں4 وکٹ پر 107 اسکور مناسب ہی تھے۔انگلش پلیئر معین علی نے 35 رنزکے لئے 21 اور کپتان رومین پاول نے 38 اسکور کے لئے 19 بالز کھیلیں۔

دہلی بلیوز کو ان کے اوپنررحمان اللہ گرباز نے اچھا آغاز دیا،انکے ساتھی ریلی روسو اگر چہ 6  اسکور ہی کرسکے۔نتیجہ میں ون ڈائون پوزیشن پر آنے والے پاکستانی سینئر پلیئر محمد حفیظ نےکسر پوری کردی۔رائٹ ہینڈ بیٹر نے18 بالز پر 31 اسکور بنائے۔1 سکس اور 4 فور شامل تھے۔گرباز نے تو 10 بالز پر 30 کی اننگ کھیل لی۔4 بلند و بانگ چھکے خاصا تھے۔شرمین ردر فورڈ نے بھی 29 کی اننگ کھیلی۔چنانچہ دہلی نے 9 اوورز میں اسکور 4 وکٹ پر پورا کرکے میچ 6 وکٹ سے پاکٹ میں ڈال لیا۔

ابو ظہبی ٹی 10 لیگ ہو۔میزبان ٹیم ابو ظہبی ہو تو توجہ زیادہ ہوجاتی ہے لیکن یہ کیا،یہ ٹیم ٹاس بھی ہاری،گویا آدھا میچ ہاتھ سے نکل گیا۔نتیجہ میں پہلے بیٹنگ بھی کی مگر اس کے باوجود فتحیاب رہی۔اس نے یہ تھیوری ناکام بنادی کہ ٹاس ہارنے پر پہلے بیٹنگ کا مطلب ناکامی ہے۔اس کی بنیادی وجہ ہے۔ابو ظہبی ٹیم نے بیٹ پکڑتے ہی بنگال ٹائیگرز کی مرمت شروع کردی۔اسکور بورڈ پر 4 وکٹ پر 145 اسکور کا مجموعہ سیٹ کردیا۔

پال سٹرلنگ نے صرف 23 بالز کاسامنا کیا،دھواں دھار 59 اسکور چرالئے۔5 چھکے اور 6 چوکے بھی کلاسیکل تھے۔آخری حصہ میں کرس گیل کا وقت بھی آگیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کی مکمل ناکامی بھی ان کے جذبوں کو روند نہ سکی۔ان کی عمر بھی آڑے نہیں آئی۔گیل نے23 بالز پر 49 اسکور بنائے۔5 چھکے اور 2 چوکے شامل حال تھے۔قیس احمد کو ایک اوور میں 31 رنزکی مار پڑی۔

اب رنز جتنے بھی تھے۔بنگال ٹائیگرز کو ہمت کرنی چاہئے تھی۔آخر بعد میں بیٹنگ تھی ۔یہ ٹیم 8 وکٹ پر 105 اسکور کرسکی۔کپتان فاف ڈوپلیسی صفر پر گئے۔آندرے فلیچر نے 24 کی اننگ کھیلی۔اس تباہی میں مرکزی کردار فاتح ٹیم کے پیسر مرچنٹ ڈیلنج کا تھا۔پروٹیز پیسر نے 2 اوورز میں 23 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں،یہ بہترین بائولنگ بھی تھی۔،اس طرح ٹیم ابو ظہبی نے 40 رنزسے باوقار فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *