| | | | | | |

پی ایس ایل 8،ٹاس پھر ملتان کا،پہلے پھر فیلڈنگ،آج 3 رنز تو نہیں لڑنے والے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پی ایس ایل 8،ٹاس پھر ملتان کا،پہلے پھر فیلڈنگ،آج 3 رنز تو نہیں لڑنے والے۔پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیتا ہے اور ایک بار پھر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا ہے۔کیا ہی اتفاق ہے کہ مسلسل تیسرے میچ میں تیسرا ٹاس جیتنے والے کپتان پہلے بیٹنگ نہیں کررہے،جب کہ گزشتہ 2 میچزمیں پہلے بیٹنگ والی ٹیم جیتی ہے۔

ملتان سلطانز ہوم گرائونڈ پر اپنا دوسرا اور کوئٹہ سیزن کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ملتان سلطانز نے شاہ نواز دھانی کی جگہ عباس آفریدی کو کھلایا ہے۔ریلی روسو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ملتان اسکواڈز میں 2 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کا ڈیبیو آج ملتان میں کریں گے،وہ پہلی باریہ لیگ کھیل رہے ہیں۔جیسن رائے،عمر اکمل،سرفراز احمدافتخار احمد،محمد حفیظ،محمد نواز،عبد الوحید،نسیم شاہ،محمد حسنین اور نواون شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *