| | | | | |

پاکستان جنوبی افریقا میچ کے آغاز سے قبل چنائی میں بارش،2 تبدیلیاں کنفرم ہوگئیں

چنائی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان جنوبی افریقا میچ کے آغاز سے قبل چنائی میں بارش۔آئی سی سی ورلڈکپ2023 کے آج کےاہم میچ سے قبل چنائی میں بارش ہورہی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ شیڈول ہے لیکن چنائی میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے بارش شروع ہوئی ہے اور یہ سلسلہ ابھی بھی ہلکا پھلکا جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی ہلکی بارش کی ایک پیش گوئی موجود تھی لیکن کہا گیا تھا کہ اس سے میچ متاثر نہیں ہوگا،آج میچ کے روز بارش کا ہونا تشویشناک ہے۔کرکٹ فینز فکر مند ہوگئےہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم کیلئے کوئی پوائنٹ ضائع کرنے کی گنجائش کم ہے۔اس لئے فینز دعا کررہے ہیں کہ ٹاس وقت پر ہوجائے اور میچ بھی پورا ہو۔

کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان کے پاس بھی سری لنکا جیسی گولڈن تاریخ روایات ساتھ،جنوبی افریقا سے جیت کا یقین کیوں

جیسا کہ کرک اگین نے رات نیوز بریک کی تھی کہ فخرزمان کے کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کےبرابر ہیں ،سووہ آج کا میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔اب طے ہوگیا ہے۔قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں حتمی ہوگئی ہیں۔اسامہ میر کی جگہ محمد نواز لیں گے۔حسن علیہ جگہ وسیم جونیئر کھیلیں گے۔

پی سی بی کا نیا حکم،رضوان سمیت سب پریشان،میڈیا منیجربرطرف،واپس طلب

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *