| | | | | | | |

مجھے پاکستانی نہ کہو،وقار یونس کے جواب پر سب ششدر،شین یونس نام تجویز

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر وقار یونس کے ایک جملہ نے پورے پاکستان کو حیران کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک طوفان ہے،جس نے سب کو متوجہ کیا ہے۔

وقار یونس کا جملہ تھا کہ مجھے پاکستانی مت کہو

یہ وائرل ہوگیا اور خوب ہوا۔سابق لیجنڈری پیسر اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی کمنٹری کیلئے وقار یونس بھارت میں ہیں۔گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کا ورلڈکپ میچ تھا۔اتفاق سے وقار جن کے ساتھ کھڑے تھے،ان میں ایرون فنچ اور شین واٹسن تھے،وہ دونوں بھی آسٹریلین ہیں۔یوں ایک موقع پر ساتھیوں نے وقار یونس کو پاکستانی بول دیا۔

ایسے نہیں چلےگا،کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ مصباح کی وارننگ،حارث رئوف کو باہر نکالو،وسیم اکرم برس پڑے

اس پر وقار یونس نے کہا ہے کہ مجھے صرف پاکستانی مت کہو،میں آدھا آسٹریلین ہوں اور آدھا پاکستانی۔

وقار یونس نے یہ بات اس تناظر میں کہی ہے کہ ان کی شادی چوکہ آسٹریلیا میں ہوئی ہے اور ان کےپاس آسٹریلیا کی شہریت موجود ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ2023 پوائنٹس ٹیبل،پاکستان ٹاپ فور سے باہر،واپسی اب بھی ممکن مگر ایسے

سوشل میڈیا صارفین نے کمال جملے کہے ہیں۔ایک نے کہا ہے کہ پھر اپنا نام  ڈیوڈ یونس میں تبدیل کروادیں۔ایک نے لکھا ہے کہ شکست سے وقار کو شرمندگی ہورہی ہے تو پھر شین یونس بن جائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *