| | |

پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیوڈ وارنر کو گاڈ آف آنر

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیوڈ وارنر کو گاڈ آف آنر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر کو گاڈ آف آنر پیش کردیا۔سڈنی میں آخری ٹیسٹ کے پہلے روز عین اختتامی لمحات میں ڈیوڈ وارنر کو عثمان خواجہ نے میدان میں داخل ہونے سے پہلی جھپی ڈالی۔دونوں اوپنرز آسٹریلیا کی اننگ شروع کرنے آئے تھے۔

عامر کا جمال،پاکستان کا دھمال،آخری وکٹ کا جال،کینگروزبدحال،پاکستانی پوزیشن بحال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی قطار بنائے دونوں سائیڈز پر موجود تھے۔وارنر درمیان سے گزرے ۔بار بار شکریہ ادا کیا اور ان کے چہرے پر اداسی بھی نمایاں تھی۔

آسٹریلیا نے بناکسی نقصان کے 6 رنزپر کھیل ختم کیا ہے۔پاکستانی ٹیم 313 رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی۔ڈیوڈ وارنر 6 کے اسکور تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *