| | |

عامر کا جمال،پاکستان کا دھمال،آخری وکٹ کا جال،کینگروزبدحال،پاکستانی پوزیشن بحال

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

عامر کا جمال،پاکستان کا دھمال،آخری وکٹ کا جال،کینگروزبدحال،پاکستانی پوزیشن بحال۔پاکستان نے آسٹریلنز کو زچ کردیا۔عامر جمال اورمیر حمزہ دیوار بن گئے۔47 پر 4 اور 96 پر 5 وکٹ گنوانے والی پاکستانی ٹیم نے کینگروز کو گھماکر رکھ دیا۔آخری وکٹ پر ففٹی پلس ہنڈرڈ کے قریب  کی شراکت نے پہلے روز کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔227 پر 9 وکٹ لے کر آسٹریلینز آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر کی پچ پر آمد کا سوچنے لگے تھے۔ایسے میں عامر جمال نے اپنا جلوہ دکھایا،آخری وکٹ پر میر حمزہ کے ساتھ مل کر ففٹی پلس کی  شراکت بناڈالی۔پاکستان ٹیم 313 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔جمال نے 82 رنزکی دھواں دھار اننگ کھیلی۔

سڈنی ٹیسٹ،پاکستان پہلی اننگ میں پر آئوٹ،رضوان اور سلمان نے بچایا، عامر جمال نے جمال دکھایا،پاکستانیوں کا دھمال،آسٹریلینز کا برا حال۔پیٹ کمنز حاوی ہوکر بھی پریشان۔پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ 2024 کے پہلے روز آخری سیشن میں  313  رنزبناکرآئوٹ ہوگئی ہے۔نیوایئر ٹیسٹ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا لائیو ایکشن جاری ہے۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا لائیو سکور کارڈ کے مطابق گرین کیپس 313 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ مرکزی کردار پیٹ کمنز نے ادا کیا،انہوں نے ایک بار پھر اننگ میں 5 وکٹ والا کارنامہ سرانجام دیا۔پاکستان کی اننگ کی خاص بات وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آغا سلمان کی ہاف سنچریز تھیں۔جمال کی کلاس تھی۔

سڈنی ٹیسٹ کیوں چھوڑا،شاہین آفریدی لائیو جھوٹ بولتے پکڑے گئے

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں سیریز کے آخری ٹیسٹ میں  پاکستان کی شکست کے امکانات  اب کتنےروشن ہیں۔یہ تو وقت بتائے گا۔۔پاکستان کی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند نہ رہا۔ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب ہیزل ووڈ اور عبداللہ شفیق مچل سٹارک کا شکار بنے۔دونوں کا صفر تھا۔بابر اعظم40 بالز پر 26 کرکے ایک بار پھر پیٹ کمنز کا نشانہ بنے۔ سعود شکیل بھی 5 کے ساتھ پیٹ کمنز کو تحفہ دے گئے۔پاکستان 47 پر 4 وکٹ گنواچکا تھا۔یہاں کپتان شان مسعود اور محمد رضوان لنچ تک مزیدکسی نقصان سے بچاگئے۔اس کے بعد شان مسعود 35 بالز پر 70 رنزبناکر 96 کے مجموعہ پر رخصت ہوگئے۔ان کو نو بال پر ایک چانس بھی ملا،ان کو سمجھ نہ آئی،ویسی شاٹ سلیکشن کی کوشش میں ویسا ہی کیچ ہوئے۔

سڈنی ٹیسٹ،شان مسعودخود سے ری پلے کرکے آئوٹ،آسٹریلینزکی پھر متنازعہ کیچ کی کوشش

نازک ترین موقع پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے  چھٹی وکٹ پر تیز بیٹنگ کی۔دونوں نے 94 رنزکی شراکت بناڈالی۔یہاں محمد رضوان103 بالز پر 88 کرکے آئوٹ ہوگئے،پیٹ کمنز کی بال پر لیگ سائیڈ بائونڈری کا کیچ پلانٹڈ اور پھندا تھا۔وکٹ کیپر اسے نہ سمجھ سکے اور پکے ہوئے پھل کی طرح جھولی میں جاگرے۔یادگار سنچری سے محروم ہوئے۔اس کے بعد ساجد خان 15 اور سلمان آغا 53 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔نام نہاد آل رائونڈر حسن علی صفر پر گئے۔227 پر 9 ویں وکٹ گرنے کے بعد عامر جمال نے آخری وکٹ پر میر حمزہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے  اڑھائی سو اسکور مکمل کروادیئے۔اس کے بعد عامر جمال اور میر حمزہ یکجا ہوئے ۔دونوں نے دسویں اور آخری وکٹ پر ایسی شراکت بنائی کہ پیٹ کمنز،مچل سٹارک،نیتھن لائن،ہیزل ووڈ اورلبوشین بے بس ہوگئے۔کیا چھکے اور کیا چوکے۔ریورس سوئپ شاٹ پر چھکا،ناقابل یقین تھا۔دونوں 10 ویں وکٹ پر اسکور کو 313 تک لے گئے۔عامر جمال97 بالز پر 82 رنز بناکرنیتھن لائن اور سٹارک کا شکار بنے۔انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔میر حمزہ43 بالز پر 7 کرکے ناٹ آئوٹ تھے۔دونوں نے 22.1 اوورز میں 86 رنزکی شراکت بنائی۔پاکستان 78 ویں اوور میں 313 رنزبناکر آئوٹ ہوا۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ  کمنز نے 61  رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا نے پہلے روز کے اختتام پر ایک اوور میں بناکسی نقصان کے 6 رنزبنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *