| | |

سڈنی ٹیسٹ،شان مسعودخود سے ری پلے کرکے آئوٹ،آسٹریلینزکی پھر متنازعہ کیچ کی کوشش

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سڈنی ٹیسٹ،شان مسعودخود سے ری پلے کرکے آئوٹ،آسٹریلینزکی پھر متنازعہ کیچ کی کوشش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سڈنی ٹیسٹ میں کھانے کے وقفہ کے بعد 2 کمال ڈرامے ہوئے۔کپتان شان مسعود مچ مارش کی بال پر سلپ میں کیچ ہوگئے،بائولر اور فیلڈرز خوشی سے ناچ رہے تھے کہ تھوڑی دیر بعد امپائر نے نوبال دے کر ان کی خوشی غارت کردی لیکن کپتان شان مسعود کی عقل میں شاید یہ آیا کہ یہ تو بڑا مست ڈرامہ ہے،کیوں نہ پھر ویسا ہیہ ری پلے کیا جائے،انہوں نے پھر وہی ری پلے کردیا۔

سڈنی ٹیسٹ کیوں چھوڑا،شاہین آفریدی لائیو جھوٹ بولتے پکڑے گئے

مچ مارش کے اگلے اوور میں شان مسعود نے پھر وہی حرکت کی اور سلپ میں کیچ دینے کی کوشش کی اور خوب کیچ ہوگئے۔اب کھڑے ہیں کہ امپائر نوبال دے،انہیں بتایا گیا کہ یہ حقیقی آئوٹ ہے،ایکشن ری پلے نہیں ہے۔وہ صرف تھرڈ امپائر چلاتا ہے۔شان مسعود 35 رنزبناکر سمتھ کےہاتھوں مچ مارش کی بال پر کیچ ہوگئے۔پہلے 87 اسکور پر ڈرامہ ہوا۔پھر 96 پر۔

شاہین کا ریسٹ،ٹیم منیجمنٹ کایہ فیصلہ نہیں،وسیم اکرم،میں تو ہنسا،وقاریونس

تھوڑی دیر بعد دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ سلمان علی آغا کے خلاف ویسی کیچ آئوٹ کی اپیل ہوئی جیسا کی میلبرن ٹیسٹ کی متنازعہ اپیل اور آئوٹ رضوان کا ہوا تھا،اس بار بھی بال سلمان کے پیڈز کے اوپر سے ہوکر گلوز کے قریب سے گزرکر ان کی باڈی کو چھوتی گزری تھی۔تھرڈامپائر اس بار کوئی ایڈونچر نہ کرسکے۔

پاکستان نے 5 وکٹ پر 150 اسکور مکمل کرلئے تھے۔محمد رضوان59 اور سلمان آغا 24 پر کھیل رہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *