| | | | | | |

ٹی 20ورلڈکپ کا اگلا میچ،ایک ٹیم باہر ہوجائے گی،بارش کیا کرسکتی

 

 

برسبین ،کرک اگین رپورٹ

 

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا اگلا میچ صبح منگل،یکم نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا،اگر تو میچ ہوگیا تو ایک ٹیم آج ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی اور اس کا مطلب فائنل 4 کی ریس سے نکلنا ہے۔برسبین میں بارش کی پیش گوئی ہے۔اگر میچ ہی نہ ہوا تو پھر دونوں ٹیمیں امید سے آگے بڑھیں گی لیکن سب مبہم ہوگا۔

سری لنکا اور افغانستان دونوں اس میچ میں کیسے آکھڑے ہوئے ہیں۔ نازک حالت ہیں ،بقا کی جنگ میں پہنچے ہیں۔ سری لنکا ٹیم آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے ہارچکی ہے۔

افغانستان پہلے انگلینڈ سے ہارا لیکن پھر اس کے پے در پے 2 میچ بارش کی وجہ سے ختم ہو چکے ہیں۔ یہاں ہارنے والی ٹیم سیمی فائنل مقابلے سے باہر ہو جائے گی۔ اگر بارش ہوگئی اور میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل کی امیدیں بالکل ختم نہیں ہوں گی،پاکستان کی طرح دوسرے نتائج پر انحصار ہوگا۔

اب تک 3،3 میچز کے بعد سری لنکا اور افغانستان کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔افغانستان نے بارش کے باعث 2 پوائنٹس جوڑے ہیں اور سری لنکا کی اکلوتی جیت مرہون منت ہے۔

باقی میچز

اس میچ کے بعد افغانستان کا آخری میچ 4 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں ہوگا۔
سری لنکا کا 5 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں مقابلہ ہوگا۔یہ دونوں میچز شاید آسٹریلیا اور انگلینڈ کے لئے اہم بن جائیں گے۔

سری لنکا بمقابلہ افغانستان

ایشیا کپ کا جب آغاز ہوا تو سری لنکا 105 پر فارغ ہوکر اسی ٹیم سے ہارگیا تھا۔بعد میں اس نے سپر 4 میں افغانستان سے بدلہ چکایا تھا۔اس وقت وہ ایشین چیمپئن ہے اور فٹنس مسائل سے دوچار ہے۔

افغانستان ٹیم اپ سیٹ نتیجہ فراہم کرسکتی ہے لیکن اس کے لئے ٹاس،بارش اور بارش کی مداخلت کا وقت اہم ہوگا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *