| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،نیوزی لینڈ ہارا تو کہاں،انگلینڈ ناکام ہوا تو پھر،اہم میچ آگیا

برسبین،کرک اگین رپورٹ

جیت یا شکست،اس کے علاوہ اب کہانی نہیں چلے گی۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 1 کے لئے اہم ترین روز۔انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ۔3 پوائنٹس پر موجود انگلش ٹیم کے لئے سیمی فائنل تک رسائی میں فتح کا گھونٹ لازمی بھرنا ہوگیا ہے۔3 میچز کے بعد 3پوائنٹس۔آئرلینڈ سے ڈک ورتھ پر شکست۔آسٹریلیا سے میچ بارش کی نذر۔انگلینڈ کے پاس اب بچے ہی 2 میچز ہیں۔

انگلینڈ کو کیا کرنا ہوگا،کچھ ہوگیا تو کیا بچے گا

اس میچ کو کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو سال قبل کا ٹی 20 معرکہ یاد آئے گا جب کیویز نے عرب امارات میں انگلینڈ کو ہرادیا تھا۔صرف ایک سال کے بعد انگلینڈ کو ایک بار پھر ایونٹ سے باہر جانا پڑسکتا ہے، جب تک کہ وہ گابا میں ٹورنامنٹ کے دو ناقابل شکست فریقوں میں سے  ایک پر قابو نہ پا لے۔

فرض کرلیں کہ منگل کو برسبین میں نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرادیتا ہے تو کیا ہوگا۔ ہارنے کے بعدریاضی کے لحاظ سے  ان کے چانسززندہ ہوں گے لیکن انحصار کے ساتھ۔سڈنی میں اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دینے سے پہلے  جمعہ کو آسٹریلیا کی افغانستان سے شکست کا مشکل خواب پورا ہو۔ چونکہ یہ مشکل ہوگا،اس لئے مختصر یہ کہ یہ میچ انگلینڈ کا جیتنا ضروری ہے۔

نیوزی لینڈ ہارا تو،جیتے تو

کیویز انگلینڈ کے خلاف یکم نومبر کا میچ ہار ہی کیوں نہ جائیں،گیم ان کے ہی ہاتھ میں ہوگی،اس لئے کہ وہ تاحال ناقابل شکست ہیں،انہیں آرام سے اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا اور وہ  ظاہر ہے کہ زیادہ مشکل نہیں،پھر اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہے۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا اور سری لنکا کو ہرایا ہے۔  برسبین میں فتح کے ساتھ وہ تیسرے  ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لیں گے۔ نیوزی لینڈ تب بھی اچھی پوزیشن میں رہے گا چاہے وہ ہار جائے، پھر اسے پیش رفت یقینی بنانے کے لیے جمعہ کو ایڈیلیڈ میں آئرلینڈ کو شکست دینے کی ضرورت ہوگی۔

میچ کی طاقت،پچ،موسم اور ریکارڈز

دونوں ٹیموں کے پاس بہترین پیسرز ہیں،کیویز ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سائوتھی پر زیادہ یقین رکھتے ہیں،مارک ووڈ ودیگر اچھا اثر دیں گے۔بیٹنگ کے مسائل ہیں۔کیویز نے آخری میچ فلپس کی سنچری کے سر کھیلا۔باقی بیٹرز ناکام ہوئے۔انگلینڈ کے ٹاپ آرڈرز اچھے نہیں جارہے ہیں۔

ٹی 20ورلڈکپ کا اگلا میچ،ایک ٹیم باہر ہوجائے گی،بارش کیا کرسکتی

پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوگی،اسپنرز کو مدد دے گی۔موسم شام میں میچ کے وقت صاف رہنے کی پیش گوئی ہے۔صبح کے وقت بارش کا کہا گیا ہے۔

جوس بٹلر100 واں ٹی 20 میچ کھیل کر اوئن مورگن کے بعد  ٹی20 انٹرنیشنل میچزکی سنچری مکمل کرنے والے دوسرے انگلش پلیئر ہونگے۔نیوزی لینڈ کے لئے مشکل بات یہ ہوگی کہ وہ گابا میں پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکھیلیں گے۔یہاں دیگر 2 فارمیٹ میں بھی وہ گزشتہ 20 سال سے سنگل میچ تک نہیں جیت سکے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *