| | | | | |

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کی بھارت کو ہیڈ اور چٹان سے مار،پہلا دن نام

لندن،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کی بھارت کو ہیڈ اور چٹان سے مار،پہلا دن نام۔ٹیسٹ کرکٹ کی چیمپئن بننے کی جنگ۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ 2023 کے فائنل کا پہلا روز کس کے نام رہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر کے مطابق بھارت نے گراسی پچ دیکھ کر ٹاس ہاتھ میں ہوتے ہی واپس گھمادیا۔آسٹریلیا کو سامنے کیا۔کینگروز نے پھر وہ اران بھری کہ بھارتی ٹیم اوول کے میدان میں دن بھر تماشائیوں کے ساتھ تماشائی بنی رہی ہے۔آسٹریلیا نے پہلے روز کے خاتمہ پر صرف 3 وکٹ کھوکر 327 رنزبنائے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،لبوشین کو سراج نے ٹھوک دیا،بیٹ گرگیا

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2 کے پہلے روز بھارتی گیند بازوں نے اچھا آغاز کیا۔جب اوپنرعثمان خواجہ  صفر پر پویلین لوٹ گئے،ان کا شکارمحمد سراج نے کیا۔دوسرے خطرناک اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی صرف 26 رنزبناسکے۔71 کے مجموعہ پر دوسری اور 76 کے اسکور پر تیسری بڑی کامیابی بھارت کی بہت بڑی فتح کی امید کررہے تھے۔مارنس لبوشین62 بالز پر 26 اسکور بناکر محمد شامی کے ہاتھوں شکار ہوئے۔یوں  پہلے سیشن میں 25 اوورز سے قبل آسٹریلیا کے 3 ٹاپ آرڈرزکا جانا بھارت کی کامیابی تھا۔

یہاں سے ٹرننگ پوائنٹ ہوا۔سٹیون سمتھ اور ٹریوس ہیڈ یکجا ہوئے۔دونوں نے بھارت کے 11 پلیئرز کو آگے لگادیا۔چوتھی وکٹ پر 251 رنزکی ناقابل شکست شراکت نے کمال کردکھایا۔کہاں 76 پر 3 اور کہاں 327 تک بھی 3 ہی آئوٹ۔ٹریوس ہیڈ نے جارحیت دکھائی،بھارتی پیسرز،اسپنر کو ہیڈ ماردیا۔156 بالز پر 146 اسکور کرکے کھیل رہے ہیں۔دوسرے بیٹر تجربہ کار سٹیون سمتھ تھے،جنہوں نے چٹان کا کام کیا۔227 بالز کھیل گئے اور ابھی بھی سنچری نہ کرسکے اور 95 پر کھیل رہے ہیں۔

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،اوول تیار،آئی سی سی کوخطرہ،مکمل تفصیلات

محمد شامی،محمد سراج اورشردول ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ لی۔صاف لگتا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا پہلا دن ہیڈ اور چٹان کے ساتھ بھارت پر بھاری پڑا۔دن بھر 90 کی بجائے 85 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔یوں بھارت کے لئے جتنا بھی تیز ہو،آسٹریلیا کو 450 سے کم رنزمیں روکنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *