| | |

ایک اور بت زمین بوس،آسٹریلیا کے بعد بھارت بھی اپنے ملک میں خاک،انگلینڈ فاتح ہند

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ

ایک اور بت زمین بوس،آسٹریلیا کے بعد بھارت بھی اپنے ملک میں خاک،انگلینڈ فاتح ہند۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک اور بت زمین بوس۔آسٹریلیا کے بعد بگ تھری کا دوسرا ملک بھارت اپنے ہی شہر میں انگلینڈ کے سامنے ڈھیر ہوگیا۔

حیدر آباد دکن میں انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد بھارت کو 28 رنز سے شکست دے دی۔میزبان ٹیم   231 رنزکے تعاقب میں  202 رنزبناسکی۔فیصلہ کیلئے آخری لمحات میں آدھے گھنٹہ کا کھیل بڑھادیاگیا۔

بھارت 42 رنزکا اسیٹینڈ لے کر 119 پر 7 وکٹ گنواچکا تھا۔روہت شرما کے 39 رنزکے علاوہ کوئی جم کر نہ کھیل سکا،جیسی وال 15 اور شبمان گل صفر پر گئے۔کے ایل راہول 22 اور اکسر پٹیل 17 ،سری یاس ایئر 13 اور رویندرا جدیجا 2 کرسکے۔بھرت اور ایشون نے 8 ویں وکٹ پر 57 رنزجوڑ کر جب اسکور176 کیا تو میدان میں موجود فینز اور بھارتی کیمپ میں زندگی جیسے لوٹ آئی لیکن یہاں بھرت کو ہارٹلے نے 28 کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کردیا۔اس سے اپنے اگلے اوور میں انہوں نے  ایشون کو بھی 28 پر سٹمم کروادیا۔بھارت یکدم 176 رنز 7 وکٹ سے 177 رنز 9 وکٹ ہوگیا۔محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے آخری وکٹ پر مزاحمت کی اور اسکور 200 سے اوپر لے گئے۔یہاں ایک بار پھر ہارٹلے کام آئے اور انہوں نےمحمد سراج کو سٹمپ کروادیا۔بھارتی اننگ 202 پر تمام ہوئی۔ٹام ہارٹلے نے 62 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں میچ میں 193 رنز کے عوض 9 وکٹیں لیں۔

پاکستان جو نہ کرسکا،ویسٹ انڈیز کرگیا،آسٹریلیا میں 27 برس بعد سنسنی خیز تاریخی ٹیسٹ فتح

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ 316 رنز 6 وکٹ سے چوتھے روز شروع کی اور خلاف توقع 420 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔اولی پوپ شاندار 196 رنزبناکر دسویں و آخری آئوٹ ہونے والے پلیئر بنے،ریحان احمد نے 28 اور ٹام ہارٹلے نے یہاں 34 رنزکے ساتھ پوپ کو بھرپور مدد دی اور اپنے ملک کو بڑی آکسیجن فراہم کی ۔انگلینڈ جو 275 پر 6 وکٹ گنواچکا تھا،اسے آخری 4 وکٹوں نے 145 رنز فراہم کئے۔جسپریت بمراہ نے 41 رنز دے کر 4 اور ایشون نے 126 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

بمراہ کی اولی پوپ کو گرانے کی کوشش،روہت شرما کی بحث،سخت کارروائی کا امکان

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 246 اور دوسری میں 420 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔بھارتی ٹیم پہلی باری میں 436 اور دوسری میں  رنزبناسکی۔

اولی پوپ سے ساتھی بیٹرزکی بے وفائی،ڈبل سنچری سےمحروم،بھارت کیلئے انگلینڈ کا معقول ہدف

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *