| | | |

اولی پوپ سے ساتھی بیٹرزکی بے وفائی،ڈبل سنچری سےمحروم،بھارت کیلئے انگلینڈ کا معقول ہدف

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ

اولی پوپ سے ساتھی بیٹرزکی بے وفائی،ڈبل سنچری سےمحروم،بھارت کیلئے انگلینڈ کا معقول ہدف۔انگلینڈ کے اولی پوپ بھارت میں بھارت کے خلاف تاریخی کارنامے سے ایک شاٹ پیچھے رہ گئے۔حیدرآباد دکن ٹیسٹ کے چوتھے روز کے پہلے سیشن میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی بے وفائی کے بعد جلد بازی کی کوشش میں ڈبل سنچری سے محروم رہ گئے۔

ٹریوس ہیڈ کا سر ویسٹ انڈین بائولرزکے سامنے جھک گیا،بد ترین ہزیمت

پہلی اننگ میں 190 رنزکے بڑے خسارے سے دوچار ہونے کے بعد انگلینڈ نے دوسری اننگ  میں کل شام تک 6 وکٹ پر 316 رنزبنائے تھے۔آج صبح کے سیشن میں  اس نے 104 رنز کا اضافہ کردیا۔اولی پوپ کا حصہ بھی تھا لیکن کیا کہنے،وہ 196 اسکور پر تھے جب انگلینڈ کے 7 کھلاڑی آئوٹ تھے۔3 وکٹیں باقی تھیں۔ایسے میں 34 رنزبنانے والے ٹام ہارٹلے  ایشون کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے تو انگلینڈ کا اسکور 8 وکٹ پر 419 رنز تھا ،لیکن  مارک ووڈ صفر پر آئوٹ ہوئے۔ایک رن کے اضافہ سے اولی پوپ بھی 196 رنزبناکر ڈبل سنچری کی کوشش میں 196 رنز بناکر جسپریت بمراہ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔وہ بدقسمتی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کرسکے۔انگلینڈ کی آخری 3 وکٹیں اسکور میں صرف 1 رن کا اضافہ کرسکیں۔جسپریت بمراہ نے 4 اور ایشون نے 3 وکٹیں لیں۔

انگلینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنزکا ہدف دیا ہے۔میچ میں کھانے کا وقفہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *