| | | | |

عثمان خواجہ سٹیکرزاستعمال کرنے میں کامیاب،4 گیندوں بعد بلا تبدیل کرنا پڑگیا

برسبین،کرک اگین رپورٹ

عثمان خواجہ سٹیکرزاستعمال کرنے میں کامیاب،4 گیندوں بعد بلا تبدیل کرنا پڑگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ عثمان خواجہ نے اپنا مقصد پالیا۔جوتوں اور بیٹ پر امن کے سٹیکرز کا استعمال کرکے میچ کھیل لیا،ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ سب کرنے کی پابندی لگائی تھی لیکن آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ پر آئی سی سی کا کنٹرول نہیں تھا،کرکٹ آسٹریلیا نے اس کی اجازت دی تھی۔

بدھ کو برسبین میں  برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے انہوں نے یہ سب کیا لیکن  14 رنزکی اننگ رہی،اس میں یہ ہوا کہ وہ سٹیکرز والا بیٹ صرف 4 بالیں ہی استعمال کرسکے،ان کا بیٹ ٹوٹ گیا تھا۔متبادل بیٹ لایا گیا تو اس پر سٹیکرز نہیں تھے۔ کبوتر اور زیتون کی شاخ کو امن کی علامت دکھانے کا خواجہ کو موقع ملا۔انہوں نے جوتوں اور بیٹ پر یہ تصاویر دکھائی ہیں۔

خواجہ نے بعد میں بتایا کہ میرا بیٹ پہلے ہی کچھ خراب تھا لیکن یہ نہ چل سکا،باقی میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ہوں،مجھے اطمینان ملا ہے۔

بگ بیش لیگ میں خواجہ کی ٹیم نے 6 وکٹ پر 191 اسکور بنائے،جوابی اننگ جاری تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *