| | | | | | | | |

پاکستان سیمی فائنل کا اہل بھی نہیں،افغانستان سے خطرہ،پورا سیٹ اپ اڑنے والا،شعیب اختر

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سیمی فائنل کا اہل بھی نہیں،افغانستان سے خطرہ،پورا سیٹ اپ اڑنے والا،شعیب اختر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اب پاکستان کے پاس سیمی فائنل کیلئے پہنچنا مشکل لگ رہا ہے۔میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا واقعی پاکستان سیمی فائنل کھیلنے کا اہل ہے بھی یا نہیں۔مجھے اب ایک اور فکر پڑگئی ہے۔نیوزی لینڈ،جنوبی افریقا اور انگلینڈ تو دور کی بات ہے۔اب افغانستان سے مسئلہ پڑےگا۔وہ گزشتہ 2 سال کے بدلے لیں گے۔وہ پاکستان کے ساتھ فائٹ کھیلتے ہیں۔وہ پاکستان کے ساتھ ٹکر کامقابلہ کرتے ہیں۔افغانستان کمزور ٹیم نہیں ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ2023 پوائنٹس ٹیبل،پاکستان ٹاپ فور سے باہر،واپسی اب بھی ممکن مگر ایسے

شعیب اختر نے بھارتی یو ٹیوب چینل پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد پورا سیٹ اپ تبدیل ہورہا ہے،صرف ایک کھلاڑی نہیں بدلنے والا۔سب کچھ تبدیل ہوتا دکھائی دے گا۔میں بریکنگ نیوز دے رہاہوں کہ ورک فرام ہوم کوچ تو چھوڑیں،سب کچھ بدل جائے گا۔پاکستان میں پورا سیٹ اپ ہی اڑنے والا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہفتہ21 اکتوبر کا دوسرامیچ،انگلینڈاور جنوبی افریقا،دونوں کیوں خوفزدہ

شعیب اختر نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ ہم افغانستان سے نہ ہارجائیں۔اس لئے کہ چنائی میں میچ ہے،اسپن فرینڈلی پچ ہے۔پاکستانی کمزور ہیں،انہیں مشکلات پیش ہونگی۔افغانستان ٹیم سے ہارگئے تو پورے ملک کیلئے بڑی شرمندگی ہوگی۔یہ کسی سے برداشت نہیں ہوگا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہفتہ 21 اکتوبرکاپہلا میچ نہایت خطرناک،ڈچ کس سے جیت سکتے

سابق کرکٹر عامر سہیل نے تو ایک  نہیں کئی کھلاڑیوں کی سلیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں اور پوچھا ہے کہ کون لوگ ہیں،ان کا کرکٹ پر کیا علم ہے۔شاہد آفریدی کو تنقید کیلئے اسامہ میر ہی ملے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *