| | | |

پاکستان کے خلاف میچ کی سائیڈ لائن پر مشفیق الرحیم کے سمن،طلبی،پوچھ گچھ

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے خلاف سیریز سے کچھ دیر قبل بنگلہ دیش کرکٹ میں نیا کٹا کھل گیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے سینئر کھلاڑی مشفیق الرحیم کو طلب کرلیا،ایک جانب پاکستان اور بنگلہ دیش کا پہلا میچ کھیلا جارہا تھا تو دوسری طرف مشفیق الرحیم سمن جاری ہونے پر بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے روبرو پیش ہورہے تھے۔یہ سب میر پور ڈھاکا میں ہوا۔

مشفیق الرحیم کو ایک ایسے انٹرویو پر طلب کیا گیا تھا جو بی سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ کے خلاف تھا۔یہی وجہ ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر کی دوڑیں لگوادی گئیں۔مشفیق کی بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے ٹاپ آفیشلز سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں ایک لیٹر بھی تھمادیا گیا ہے،ان سے جواب مانگا گیا ہے۔

معاملہ تب اٹھا تھا جب بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف سیریز کے اعلان کردہ اسکواڈ سے مشفق کو ڈراپ کردیا تھا،یہ کہا تھا کہ وکٹ کیپر نے خود آرام کی درخواست کی ہے۔اس پر مشفق نے اس دعوے کو جھٹلادیا اور کہا میں تو کھیلنا چاہتا تھا۔اوپر سے کپتان محمود اللہ نے یہ کہہ کر کہ مشفق کو ڈراپ کرنے میں مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی،مزید معاملہ گرمادیا۔

پاکستان سے پہلے میچ میں شکست کے بعد بنگلہ دیشی حکام بڑا یوٹرن لے سکتے ہیں،کوئی بعید نہیں ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کوئی بریک تھرو آجائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *