لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ٹی 20ا نٹرنیشنل،آسٹریلیا تاریخی دورے کے یادگار اختتام سے 163 رنز دور۔آسٹریلیا کو پاکستان کے دورے کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کے لئے 163 اسکور بنانے ہیں۔لاہور میں جاری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے 8 وکٹ پر 162 اسکور بنائے۔
ٹاس ہارنے کے بعد بابر اعظم الیون کو بیٹنگ ملی۔رضوان کے ساتھ پاکستانی کپتان نے اچھا آغاز کیا۔8 ویں اوور تک 67 اسکور کا آغاز تھا،یہاں رضوان 23 اور فخرزمان صفر اور افتخار 13 پر گئے۔خوشدل شاہ نے24 رنزکی اچھی اننگ کھیلی۔
ٹی 20 انٹرنیشنل،آسٹریلیا کے خلاف 3 قومی ستاروں کو لاہور کرائوڈز سے کیا امیدیں
پاکستان کو بڑا نقصان اس وقت ہوا،جب بابر اعظم 16 ویں اوور میں 66 کرکے آئوٹ ہوگئے۔46 بالیں ۔2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
اختتامی اوور میں عثمان قادر کچھ ہمت دکھائی،ان کی 6 بالز پر بنائی گئی 18 رنزکی اننگ نے پاکستان کا مجموعہ 8 وکٹ پر 162 پر کردیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔کیمرون گرین نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
آسٹریلیا کے یاد گار دورے کا آج اختتام ہے۔مہمان ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتی،ایک روزہ سیریز ہاری ہے۔یہ سیریز ایک میچ کی ہے،اختتامی میچ کی اپنی اہمیت ہے۔