دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں کورونا پروٹوکول کی بڑی خلاف ورزی ہوگئی ہے۔کھلاڑی تو دور کی بات اس سے بھی بڑے نام خلاف ورزی کے مرتکب ہوگئے ہیں۔نتیجہ میں 6 روزہ قید شروع ہے اور ایک بڑی ممکنہ سزا کا حکم نامہ بھی تیار ہورہا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے،انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف امپائر مائیکل گف پروٹوکول رولز توڑ گئے ہیں،آئی سی سی سکیورٹی کمیٹی نے رنگے ہاتھوں پکڑ کے انہیں 6 روز کے لئے کمرے میں بند کردیا ہے،معلوم ہوا ہے کہ انگلش امپائر گف اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھر نے نکل گئے تھے،جو کہ بڑی خلاف ورزی ہے۔
انگلینڈ ٹاس ہارگیا،سری لنکا کے پاس بعد کی بیٹنگ،سنہری موقع
گف کی ڈیوٹی نیوزی لینڈ بھارت میچ میں بھی تھی،اب اگلی ساری ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں،اس سال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے بھی امپائر تھے،انگلینڈ میں 2010 سے مسلسل 8 سال بیسٹ امپائر آف سی ایئر بھی رہے ہیں۔
آئی سی سی ذرائع کے مطا بق گف نے خلاف ورزی کی ہے،فوری ایکشن کے تحت کمرے کی قید جاری ہے لیکن ان پر رولز کی خلاف ورزی کی آفیشل چارج شیٹ لگے گی اور انہیں سزا کا بھی سامنا ہوگا،آئی سی سی ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں،جلد ہی آفیشل فیصلہ جاری ہوگا۔