دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں ایک اتوار اور آگیا،ایک اتوار گزشتہ تھا،ویسا تو زوردار نہیں ہوسکتا لیکن بھارت کے لئے اب ہوگیا ہے،میچ کا اتنا شور نہیں ہے لیکن اس کا اتنا دبائو ہے کہ شاید ایک حد تک کوارٹر فائنل بن گیا ہے۔آج 31 اکتوبر کو 2 ہاری ہوئی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔اتفاق سے دونوں بھارت اور نیوزی لینڈ پاکستان سے ہاری ہوئی ہیں۔ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ جو ٹیم ہارے گی وہ سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائے گی اور ایسا بھی نہیں ہوگا کہ جو ٹیم جیتے گی،وہ پاکستان کی طرح مضبوط حالت میں آجائے گی۔
دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔جیتنے والی ٹیم کو اگر مگر یا کسی معجزے کا انتظار نہیں ہوگا،ہارنے والی ٹیم کو افغانستان سے امیدیں باندھنی پڑ جائیں گی،اس لئے پاکٹ میں 2 پوائنٹس کا آنا بہت ضروری ہے۔
ایک وقت تھا کہ 2016 تک بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف سنگل ٹی 20 نہیں جیت سکا تھا،اب یہ وقت ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں کھیلے گئے 11 میچز میں سے بھارت کا پلڑا ہی پلڑا ہے۔8 میچز جیتے ہیں۔نیوزی لینڈ صرف 3 ہی تو جیت سکا ہے۔
کین ولیمسن اور ویرات کوہلی کا غم برابر ہے۔دونوں کو بابر اعظم سے مار پڑی ہے،اس لئے دونوں محتاط بھی ہونگے۔ٹاس نہایت اہم ہوگا،جو ٹیم ٹاس جیتے گی،وہ پہلے فیلڈنگ ہی کرے گی۔گزشتہ میچز میں یہ دونوں ٹیمیں اپنا ٹاس ہاری ہیں۔اس بار ایک خوش قسمت کپتان ٹاس بھی جیتے گا۔
انگلینڈ کا آسٹریلیا کو شکست کا کرارا تحفہ،50 بالز قبل 8 وکٹ سے جیت
دونوں ممالک کی ٹی20 انٹر نیشنل میچزکی تاریخ دیکھی جائے تو 16 میچزمیں مقابلہ 8-8 سے برابر ہے،ان میں بھارت نے 2میچز ٹائی کھیل کر سپر اوور میں جیتے ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ تاریخ دیکھی جائے تو بھارت کے لئے تاریک ہے۔2بار ٹاکرا ہوا۔دونوں بار نیوزی لینڈ کامیاب رہا۔پہلی بار 2007 میں 10 رنز سے ہارا۔دوسری بار 2016 میں اپنے گھر ناگپور میں 47 رنزکی ہزیمت سے دوچار ہوا تھا،کیا ہی اتفاق ہے کہ دونوں بار بھارت بعد میں کھیلا اور ہارا۔ان دنوں دبئی میں بعد میں بیٹنگ فتح کی علامت بنی ہوئی ہے،کیا اتفاق کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرائے اور بھارت کی شکست اس بار بھی پہلے بیٹنگ کرکے ہو۔گویا کیوی کپتان ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے لئے جاسکتے ہیں۔
پھڑ پھڑانے والے کیویز ذبح،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب،کرک اگین کی مسلسل دوسری پیش گوئی سچ
دوسری بات یہ ہے کہ بھارت بھی ورلڈ ٹی 20 کپ میں نیوزی لینڈ کو کبھی نہیں ہراسکا ہے،اسے بھی یہ تاریخ بدلنی ہے۔ویرات کوہلی الیون دبائو میں ہوسکتی ہے۔
جیسا کہ پہلے ذکر ہوچکا کہ اس میچ کی فاتح ٹیم کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔ناکام ٹیم خطروں میں چلی جائے گی۔
پاکستان سے ہوئے دونوں ٹیموں کے مقابلہ کو دیکھاجائے تو کیویز زیادہ بہتر کھیلے تھے۔بھارتی ٹیم ایک ہفتہ کے آرام کے بعد میدان میں اترے گی،اس سے کتنا فائدہ ہوگا،یہ دیکھنا ہوگا۔
پیپرز میں بھارت تگڑی ٹیم ہے۔ایسا لگتا ہے کہ نہایت ہی سخت مقابلہ ہوگا۔کیویز یہاں کچھ اور رقم کرسکتے ہیں لیکن اس کے لئے ٹاس کی مدد درکار ہوگی۔بھارت ٹاس جیتا تو آدھا میچ پہلے ہی جیت جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے میچ شروع ہوگا۔
تاریخ بدل گئی،کوہلی شکار،بھارت ناکام،پاکستان کی تاریخی جیت،کرک اگین کا تجزیہ 100 فیصد سچ
اس سے قبل دن میں سہ پہر 3 بجے افغانستان اور نمیبیا کا میچ ہوگا۔یہ میچ بھی اہمیت کا حامل ہوگا،دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں،افغانستان یہ میچ جیت کر 4 پوائنٹس کرلے گا۔شام کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ میں جو ٹیم ہارے گی،اس کا صفر پوائنٹ ہی رہے گا اور جو ٹیم جیتے گی،اس کے 2 پوائنٹس ہونگے لیکن افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے گا۔