ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ،سری لنکا کامیاب،سکھ کا سانس لیا۔سری لنکا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ پہلے مرحلے کا ابتدائی میچ جیت لیا ہے،ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سابق ورلڈ ٹی 20 چیمپئن نے کمزور حریف کو ناک آئوٹ کردیا ۔نمیبیا ٹیم پہلے کھیل کر صرف 96 پر ڈھیر ہوگئی۔کریک ولیمز 29 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکاشانا نے 3 وکٹیں لیں۔
آئی لینڈرز نے جوابی ہدف 14 ویں اوور میں 3 وکٹ پر پورا کرلیا،راجا پکاسا نے 42 اور فرنینڈو نے 30 رنزبنائے۔نمیمبیا کے بائولرز نے شروع میں 3 وکٹیں 26 پر اڑا کر کچھ سنسنی پیدا کی۔اس کے بعد کھلاڑی مزید کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
آئرش بائولر کی 4 گیندوں پر مسلسل 4 وکٹیں،نیدر لینڈ کی کمر ٹوٹ گئی
گروپ اے میں آج سری لنکا اور آئرلینڈ کامیاب ہوگئے ہیں،اس طرح اس گروپ سے ان 2 ٹیموں کے ہی آگے جانے کے امکانات روشن ہیں،اصل مقابلہ آئر لینڈ اور سری لنکا کا ہوگا جو گروپ چیمپیم بننے کا فیصلہ کرے گا۔اس کے بعد اس گروپ کی ٹاپ ٹیم نے ورلڈ کپ سپر 12 کی گروپ 1 کو جوائن کرنا ہے،گویا سری لنکا نمبر ون ہونے کی شکل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ میں جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں اسی گروپ کا ایک میچ دن میں کھیلا گیا جو آئرلینڈ نے نیدر لینڈ کو ہراکر جیت لیا۔دونوں میچز میں بعد میں کھیلنے والی ٹیمیں جیتیں اور دونوں کا حتمی نتیجہ 7،7 وکٹ کی کامیابی کے ساتھ نکلا ہے۔