ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کا ابھی آغاز نہیں ہوا۔ساتھ ہی وارم اپ میچزکا سلسلہ تو شروع ہوگیا ہے،اسے بھی ورلڈ ٹی 20 کپ کی طرح ہی سمجھنا چاہئے۔ایسے میں بنگلہ دیش کی خوش فہمی دور ہوگئی ہے۔ہوم سیریز میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں بد ترین شکست سے دوچار کرنے والے ٹائیگرز آئی لینڈرز کے سامنے لیٹ گئے۔
ابو ظہبی مییں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کو 148 رنزکا ہدف ملا۔اہم بات یہ تھی کہ لنکا 75 پر 6 وکٹ کے ساتھ ڈھے گئی تھی،یہاں سے بنگلہ دیشی کپتان کی کمزور پالیسی نمایاں ہوئی ہے،7ویں وکٹ پر چمیتا کرونا رتنے اور اوشکا فرنینڈو نے حصار باندھ دیا۔نتیجہ میں ٹائیگرز پھر ٹائیگرز نہ رہے،دونوں نے اپنی ٹیم کا اسکور 148 تک پہنچا کر 4 وکٹ کی فتح رجسٹرڈ کردی۔اوشکا نے 58 اور چمیکا نے 29 کی اننگز کھیلیں۔اننگ کا ایک اوور ابھی بھی باقی تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،وارم اپ میچز میں سکاٹ لینڈ کی جیت،بنگلہ دیش میچ کی اپ ڈیٹ
اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم 7 وکٹ پر 147 ہی کرسکی۔ سومیا سرکار 34 رنزکے ساتھ نمایاں رہے تھے،ڈھاکا میں اپنی مرضی کی پچزبناکر کینگروز اور کیویز کاشکار کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے ہوش ٹھیکانے آگئے ہوں گے۔