کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
ٹی 20 کلینڈر ایئر،محمد رضوان دنیا بھر میں ٹاپ کرگئے،بابر کا دوسرا نمبر،بائولرز کا احوال بھی ساتھ۔پاکستان نے سال 2021 میں تمام ممالک سے زیادہ 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے،اسی طرح کپتان بابر اعظم بھی سب سے زیادہ فتوحات رقم کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔قومی ٹیم نے پورے سال میں 29 میچز کھیلے ،20 میں کامیابی اپنے نام کی۔صرف 6 میں شکست ہوئی۔3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔
شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے کے پول کھول دیئے
بنگلہ دیش اور بھارت نے اس سال 11،11 جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 10،10 فتوحات اپنے نام کی ہیں۔نیوزی لینڈ نے 23 میں سے 13 اور جنوبی افریقا نے 23 میں سے 15 میچز جیتے ہیں۔پاکستان نے سال میں 6 سیریز جیتی ہیں۔
دوسری جانب بیٹنگ میں دنیا بھر میں محمد رضوان کلینڈر ایئر کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں،انہوں نے 29 میچزکی 26 اننگز میں 1326 اسکور کئے،104 ہائی اسکور تھا۔74 کے قریب کی اوسط ہے۔ایک سنچری اور 12 ہاف سنچریز بنائی ہیں۔دوسرا نمبر پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ہے،جنہوں نے29 میچز کی 26 اننگز میں 939 اسکور کئے۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل678 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔محمد رضوان 13 ففٹیز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں،بابر 10 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
بائولنگ میں سری لنکا کے ہاسارنگا ڈی سلوا اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی 36۔36 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔حسبن علی اور حارث رئوف 25،25 وکٹ کے ساتھ لسٹ میں خاصے نچلے،پاکستان کے لئے پہلی پوزیشن پر ہیں۔
محمد رضوان سال بھر کے کلینڈر ایئر میں اسکور کی برسات کرنے،مین آف دی میچ لینے،اسی طرح بابر اعظم کے ہمراہ سنچریز شراکتوں کے نئے کھاتوں کے مالک بھی بنے ہیں۔