| | | | | | | |

شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے کے پول کھول دیئے

کولمبو،میڈیا ریلیز

سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ کے سیزن 2021 کے موقع پر جافنا کنگز کے سٹار شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے کے بارے میں دلچسپ اور مزاحیہ باتیں بتائیں۔وہاب ریاض اور شعیب ملک نے “اسپرے چیلنج” انٹرویو سیریز میں حصہ لیتے ہوئے ایک دوسرے کے بارے میں کئی سوالات کے جوابات دیے۔

شعیب ملک نے تفریحی گفتگو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ہندوستانی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا ان کے لیے کھانا پکانا کیوں پسند نہیں کرتیں کیونکہ اسے کھانا بنانا نہیں آتا ۔تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑیوں سے کھانے کے بارے میں سوال کیا گیا توشعیب ملک نے کہا: “یہ سوال میری بیوی سے پوچھیں، پھر آپ کو تفصیلی جواب ملے گا، اسی لیے کہ وہ کھانا پکانا نہیں جانتی اور وہ ہمیشہ باہر سے آرڈرکرتی ہیں۔

میزبان کی طرف سے جب ان سے پوچھا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں میں سست کون ہے تو شعیب ملک نے وہاب ریاض پر پانی چھڑکنے میں جلدی کی اور انہوں نے بتایاکہ وہاب ریاض ایک تیز گیند باز ہے، اور اسے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہے۔ شاید اسی لیے وہ سست ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ملک نے کہا کہ بے ترتیب کٹ بیگ پاکستانی فاسٹ بائولروہاب ریاض کا ہوتا ہے اور ہنستے ہوئے کہا، “میں ایک آل رائونڈرہوں اور ایک بلے باز سے زیادہ بلے ساتھ رکھتا ہوں جب ان سے پوچھا گیا کہ کھانے کا شوقین کون ہے تووہاب ریاض نے انکشاف کیا کہ شعیب ملک دن میں 6 بار کھانا کھاتے ہیں۔

یقین کریں صبح 3 بجے بھی، اس کے کمرے میں کلب کا سینڈوچ ہوگا اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں دن میں چھ بارتھوڑا تھوڑا سا کھانا کھاتا ہوں تاکہ فٹ رہوںایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے بھی شعیب ملک کوپارٹی لور بتایا اور اپنی یادداشت شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ کراچی میں شعیب ملک نے پارٹی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ جب وہ اور میں کراچی میں اکٹھے ہوئے تو پارٹی کریں گے لیکن وہاب ریاض نے مسکراتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر اس کا نام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں تھااور ہمارا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ بہترین کھیل کے ساتھ جافنا کنگز پہلے ہی لنکا پریمیئر لیگ 2021 میں پیر کو ڈمبولا جائنٹس کے خلاف جیت کے ساتھ پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔ ان کا مقابلہ جمعرات کو کولمبو اسٹارز سے ہوگا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *