کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مگر اس وقت کراچی کنگز کے بنے قائد بابر اعظم اور سابق کپتان ،حال کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد میں راز ونیاز۔کافی دیر باتیں ہوتی رہی ہیں۔کراچی سے لاہور واپسی کے دوران دونوں کپتان کھسر پھسر کرتے رہے،اسٹائل سے بابر اعظم کی حیرانگی یا پریشانی دیکھی جاسکتی ہے۔
کراچی کنگز کیمپ میں 2 ہاتھ،کپتان منقسم،بابر اعظم کیا کرسکتے،وسیم اکرم کو کیا کرنا چاہئے
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔،میزبان ٹیم کو سیریز میں برتری حاصل ہے۔پہلے میچ میں مہمان ٹیم 176 پر آئوٹ ہونے کے بعد یکطرفہ طور پر ہارگئی تھی۔
دونوں ٹیموں کی گزشتہ 3 سالہ ایک روزہ کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی ہے لیکن بھارت کے مقابلہ میں ویسٹ انڈیز کو زیادہ ناکامی ہوئی ہے۔بھارت جیسے حریف کے خلاف اس کے ملک میں کامیابی کا مطلب دنیا بھر میں ہیڈلائنز بننا ہوگا۔ویسٹ انڈیزاس کی خواہش رکھتا ہوگا۔ادھر عام کھلاڑی کے طور پر کھیلنے والے ویرات کوہلی بھی ایک سنچری کی خواہش رکھیں گے جو گزشتہ 3 سال سے وہ نہیں بناسکے ہیں۔
ادھر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔خواتین ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں شیڈول ہے۔
پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے ٹیموں کی لاہور آمد مکمل ہوگئی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیمپ بھی بڑی آسانی کے ساتھ پہنچ گیا ہے۔ادھر لاہور میں کچھ ٹیموں کی ٹریننگ بھی شروع ہوگئی ہے۔نلتان سلطانز کے کھلاڑی رات کی اوس میں فیلڈنگ کرتے پریشان دکھائی دیئے،حقیقی معنوں میں لاہور کے موسم میں ٹاس کی اہمیت اور بعد کی بیٹنگ پر ُرنے والے اثرات نمایاں فرق کا سبب بنیں گے۔