لاہور،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ جہاں پاکستان کو ہرانے پر خوش ہیں،وہاں پاکستان کی شاندار میزبانی کے بھی دلدادہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے دورے کے اختتام پر برملا اس بات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کھیلنے کے لئے بہترین اور محفوظ مقام ہے،یہاں کے لوگ کرکٹ کے بہت زیادہ مداح ہیں۔سکیورٹی انتظامات بھی شاندار رہے ہیں۔اگلی بار بے تابی سے اس دورے کا انتظار رہے گا۔ہمیں کرکٹ فینز،پی سی بی اور پاکستان نے کیا کچھ دیا ہے،اس کا ہمارے پاس اظہار کا کوئی راستہ نہیں ہے،شکریہ،پی سی بی۔شکریہ فینز۔شکریہ پاکستان۔
ٹی 20ا نٹرنیشنل،آسٹریلیا تاریخی دورے کے یادگار اختتام سے 163 رنز دور
جواب میں پاکستانی حلقوں کی جانب سے آسٹریلین کرکٹرزکو یہ کہا گیاہے کہ میچ کا نتیجہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا،اہم بات یہ ہے کہ آپ 24 برس بعد یہاں کھیلنے آئے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کو بڑی سند دے گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی جیت اپنی جگہ،بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر مزا آیا ہے۔پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کی پاکستان میں فتح ہے۔