کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستانی ویمنز ٹیم آخری میچ میں پھسل گئی،متعدد رن آئوٹ،شکست۔سری لنکا نے پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فتوحات پر بریک لگادی۔کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں اس نے واضح 93 رنزکی برتری کے ساتھ سیریز کی وائٹ واش شکست سے بچنے کا اچھا راستہ اختیار کرلیا۔
ملتان میں 14 سال بعد ون ڈے،ایک تلخ یاد بھی ساتھ
سری لنکا نے پہلے بلے بازی کی اور 7 وکٹ پر 260 اسکور بنائے،اہم بات یہ تھی کہ سری لنکن چماری اتاپتو نے سنچری کی۔یہ پاکستان کے خلاف پہلی،اوور آل چھٹی سنچری تھی لیکن اس سے بھی اہم بات یہ رہی ہے کہ انہوں نے صرف 85 بالز پر 101 رنزبنائے۔فاطمہ ثنا اور انعم امین نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں پاکستانی اننگ کہیں بھی کھڑی نہیں ہوئی ہے۔مڈل آرڈر میں عالیہ ریاض نے 56 رنزکی نمایاں اننگ کھیلی۔عمیمہ سہیل نے 40 رنزکئے۔قومی ویمنز ٹیم 42 ویں اوور میں صرف 167 رنزکی مہمان بنی۔3 کھلاڑی رن آئوٹ ہوئیں۔اس طرح سری لنکن بائولنگ میں کوئی بھی 3 وکٹ نہ لے سکا۔
پاکستان کی سدرہ امین سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی یہ سیریز پاکستان نے 0-2 سے جیت لی لیکن پاکستان کو اس سیریز سے 4 اور سری لنکا کو بھی 2 پوائنٹس مل گئے ہیں۔