لاہور،کرک اگین رپورٹ،پی سی بی پریس ریلیز
پاکستان کرکٹ کے ڈومیسٹک کرکٹ اور سلیکشن کا معیار بیچ چوراہےپھوٹ پڑا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ ٹی 20 اور ایک روزہ اسکواڈ میں کوئی ایک بھی ایسی غیر معمولی سلیکشن نہیں ہے کہ جسے ہوم گرائونڈ کے ایڈوانٹیج کے ساتھ موقع دیا جاتا۔وہ کل کا اسٹار بن جاتا۔اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ سلیکٹرز کے پاس وژن کی کمی ہے۔شاید ملکی ڈومیسٹک کرکٹ نے اسٹارز پیدا کرنے بند کردیئے ہیں۔
بنگلہ دیش ٹیم کا مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں ڈرامہ،اعلان کردہ اسکواڈ سے اہم پوزیشن کا بیٹر باہر
اس بار بھی سلیکٹرز کو فاسٹ بائولر نہیں ملے۔عثمان قادر بھی چھٹے درجہ کے اسپنر کے طور پر ہونگے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا.سلیکٹرز نے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کی.عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے.تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے
دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رؤف شامل ہیں.افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل 17 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رؤف شامل۔افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد رضوان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔منصور رانا کو منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔