دبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹیم بن کر جیتا جاسکتا ہے،سری لنکا کی ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے ،کم ہوگی،پاکستان کی طرح وہ ایک 2 پر انحصار نہیں کرتے،پھر ہاسارنگا اور راجا نے جس تیزی سے 58 پر 5 وکٹ گرنے کے بعد جیسے یہ کھیلے ہیں،اس کی تعریف بنتی ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان،سابق چیف سلیکٹرانضمام الحق کہتے ہیں کہ پھر سری لنکن بائولرز ہوم ورک کرکے آتے ہیں،یہ بڑی بات ہے۔پاکستان نے یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا،بہت اچھا نہیں کھیلے۔پاکستانی بائولنگ میں 58 پر 5 آئوٹ کرکے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔بیٹرز میں رضوان کے سواکسی بیٹر نے پورے ایونٹ میں 100 اسکور نہیں کیا،جہاں ایک کو چھوڑ کر سب کے اسکور 5 سے 6 میچزمیں 100 بھی نہ ہوں تو پھر فائنل کھیلنا بھی نہیں بنتا۔
دبئی،رمیز راجہ بھارتی صحافی سے الجھ گئے،عوام کا سنتے ہی بھڑک اٹھے
انضمام الحق کہتے ہیں کہ پاکستان کو سمجھنا ہوگا کہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے،ہم سلو بیٹنگ کرتے ہیں،ایسے جیتنا ممکن نہیں ہوگا۔ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا ہے۔
ادھر راولپنڈی ایکسپریس نے پاکستانی ٹیم پر اٹیک کیا ہے کہ رضوان 45 بالز پر 45 اسکور کریں گے،پھر میچ فنش نہیں کریں گے تو کیسے جیتیں گے۔سری لنکا کی تعریف بنتی ہے،ان کا ملک ڈوب رہا ہے لیکن وہ بہت اچھا کھیلے ہیں۔
بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اسکور نہیں کیا،کلاس اور کلاس کا شور مچا ہے،فارم ہوگی تو کلاس ہوگی،دوسرا فخرزمان اس کی فارم کھوئی ہے تو وہ خود کدھر گم ہے۔
اوول میں کرکٹ کرنٹ،انگلینڈ 2 دن ہی میں فتح کے نزدیک،پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا فائدہ
شعیب اختر کہتے ہیں کہ 2 کھلاڑی کیچ پکڑنے کے لئے ٹکریں مارے جارہے ہیں،تیسرا واقعہ ہوا ہے۔شعیب اختر کہتے ہیں کہ سری لنکنز نے 2 بار کیچ پکڑا،ایک دوسرے کو آواز دی۔ادھر اندھا دھند ایک دوسرے کے ساتھ ٹکریں مارے جارہیں،کیا یہ کھیل ہے،ایسی ٹیم نہیں کھلاسکتے۔