| | | | | |

دبئی،رمیز راجہ بھارتی صحافی سے الجھ گئے،عوام کا سنتے ہی بھڑک اٹھے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

دبئی،رمیز راجہ بھارتی صحافی سے الجھ گئے،عوام کا سنتے ہی بھڑک اٹھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی صحافی کے ساتھ بحث میں ہیڈ لائنز بن گئے،رمیز راجہ کے تیکھے جوابات نے  میڈیا کو بریکنگ نیوز دے دی ہے۔چرچا عوام کا تھا،پی سی بی چیئرمین لفظ عوام پر بھڑک اٹھے ہیں۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی شکست کے بعد گرائونڈ سے باہر آتے آدھی رات کو متعدد صحافیوں نے رمیز راجہ کو گھیرلیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب 6 بالز پر 38 رنز رہ گئے تو اس وقت امید ٹوٹی تھی۔سری لنکا نے اچھی کرکٹ کھیلی،مگر ہمارے لڑکوں نے بھی پرفارم کیا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتان پر بات مت کریں،ہارجیت ہوتی رہتی ہے۔کیچز ڈراپ ہوئے۔سپن کو اچھا نہیں کھیلا۔یہ ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے،ہم جیتیں گے،میرا پیغام یہ ہے کہ اسی طرح کھیلتے رہیں،جیت جائیں گے۔ٹی 20 کرکٹ 3 یا 4 اوورز ادھر ادھر ہونے سے گیم بدل جاتی ہے،بڑے عرصہ بعد ٹیم بنی ہے۔فینز بیک کررہے ہیں،ہم اس ٹیم کو مارکیٹ کررہے ہیں،اچھی تھی تو فائنل تک پہنچی۔مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی سے دونوں ممالک کی کرکٹ بحالی پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ایک بھارتی صحافی نے یہ سوال کیا کہ عوام بڑی ناخوش ہے،انہیں کیا پیغام دیں گے۔

اوول میں کرکٹ کرنٹ،انگلینڈ 2 دن ہی میں فتح کے نزدیک،پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا فائدہ

رمیز راجہ بولے کہ دیکھیں آپ انڈیا سے ہونگے،اس پر تو آپ کے لوگ خوش ہونگے،صحافی فوری بولت کی جی انڈیا سے ہیں لیکن ہم خوش نہیں ہیں۔اس پر رمیز راجہ نے غصہ سے کہا کہ پھر کون سی عوام؟صحافیوں نے کہا کہ پاکستان میں جاکر دیکھیں،اس پر رمیز بولے کہ  آپ عوام کو درمیان میں کیوں لارہے، ،عوام کو مت لائیں،اس موقع پر رمیز راجہ دونوں ہاتھ کے تیز تیز اشارے کررہے تھے اور غصہ سے آگے بڑھتے گئے۔شدید ناراض دکھائی دیئے۔

پاکستان میں پاکستان کی عوام آج کل حکومت سے بہت ناراض ہے اور رمیز راجہ عوام کے نام سے جانیں کیوں بھڑکے ہیں،حالانکہ وہ عوام ان کے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں۔

سری لنکا ایشین چیمپئن،پاکستان بری طرح ناکام،کرک اگین کے دونوں تجزیے سچ

ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 23 رنز سے شکست دی ہے۔چھٹی بار ٹائٹل جیتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *