| | | | | |

پاکستان کرکٹ ٹیم،2 کھلاڑی کل دبئی،4 بنگلہ دیش اور باقی پاکستان کیلئے پرواز پکڑیں گے

کرائسٹ چرچ۔کرک اگین رپورٹ

Getty Images

پاکستان کرکٹ ٹیم،2 کھلاڑی کل دبئی،4 بنگلہ دیش اور باقی پاکستان کیلئے پرواز پکڑیں گے۔کرکٹ کی تازیہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ مکمل کرکے پیر کے روز نیوزی لینڈ سے روانہ ہوگی۔ایک گروپ کل رات آکلینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوگا جس کے بعد یہ اپنے اپنے شہروں کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔پاکستان کے لئے روانہ ہونے والے کھلاڑی 23 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔لاہور کے لیے روانہ ہونے والوں میں عامر جمال کے علاوہ ٹیم منیجمنٹ شامل ہے ۔شاہین آفریدی اور اعظم خان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی میں ٹھہریں گے۔پشاور جانے والے کھلاڑیوں میں افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں ۔

کراچی جانے والے کھلاڑی صائم ایوب اور حسیب اللہ ہیں جبکہ عمر گل ۔ یاسر عرفات حارث رؤف زمان خان اور محمد نواز اسلام آباد اور اسامہ میر سیالکوٹ کےلیے روانہ ہونگے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑی کل کرائسٹ چرچ سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہونگے ان میں بابراعظم۔ وسیم جونیئر ۔ محمد رضوان اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *