ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
اتفاق دیکھیں،بنگلہ دیش سے پاکستان کا مقابلہ ہے لیکن پاکستانی کا جوڑ بھارت سے بھی پڑگیا ہے۔یہ محض الفاظ نہیں،حقیقت ہے۔سال کا آخری ماہ ہے۔پاکستان اپنا سال کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے،بھارتی کھلاڑی کو نیوزی کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے علاوہ ایک موقع جنوبی افریقا میں مل سکتا ہے،تاحال وہ غیر مصدقہ ہے۔
سب سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش میچ کا ذکر ہو۔دونوں ممالک کے درمیان 2 میچزکی سیریز کا دوسرا وآخری ٹیسٹ میچ آج ہفتہ4 دسمبر 2021 سے ڈھاکا میں شروع ہورہا ہے۔پہلا میچ جیتنے پر گرین کیپس کو سبقت ہے۔ٹائیگرز اپنی صفوں کو مضبوط بناکر پاکستان کے فیورٹ قلعہ کو فتح کرنے کے لئے پورا زور لگائیں گے۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے،پاکستان کے لئے نہایت اہم ہے۔اس لئے کہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر اب دوسری پوزیشن لئے ہوئے ہے۔سری لنکا کا پہلا،بھارت کا تیسرا نمبر ہے اوربھارت کا نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ میچ جاری ہے۔
پہلے میچ کے ہیروز عابد علی،حسن علی اور شاہین آفریدی رہے،بنگلہ دیش کی جانب سے لتن داس نے بھر پور فائٹ کی،اس میچ میں بھی یہ کردار نمایاں ہونگے۔ساتھ میں میزبان سائیڈ میں واپسی کرنے والے شکیب الحسن سے بنگلہ دیش کو بوسٹ ملے گا۔شکیب بہترین آل رائونڈر ہیں۔تجربہ میں آگے ہیں۔بیٹنگ کے ساتھ بائولنگ میں بھی اپنا کردار نبھائیں گے۔پاکستان کے لئے وہ مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔ان کے ساتھ تمیم اقبال بھی ہونگے۔ایک نیا ڈیبیو پاکستان کو سرپرائز دے گا۔
شیر بنگلہ اسٹیڈیم کی پچ اسپنرز کومدد ضرور دے گی۔دیکھنا یہ ہوگا کہ اس کا یہ کردار کب شروع ہوتا ہے۔عام طور پر ٹیسٹ کے تیسرے روز سے پچ اسپنرز کو غائبی مدد فراہم کرتی ہے۔یہ بنگلہ دیش ہے۔پہلے رو ز کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔موسم کا کردار بھی ہوگا۔دوسرے دن سے چوتھے روز تک بارش کی پیش گوئی بھی ہے۔
بھارتی کپتان آئوٹ قرار دیئے جانے پر آپے سے باہر،بائونڈری لائن اکھاڑ دی،فیصلہ پر بحث
یہ تو ذکر ہواپاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ کا،پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ٹاس ساڑھے 8 بجے ہوگا۔
اب ذکر کرتے ہیں کہ یہ میچ ایک پاکستانی کا ایک بھارتی سے بڑے میچ یا جوڑ میں کیسے بدل گیا۔معاملہ یہ ہے کہ بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون اور پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی سال 2021 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بننے کے لئے ایک دوسرے کے سخت حریف بنے ہوئے ہیں۔اب تک دونوں 44 ،44 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔سال کی ٹیسٹ وکٹ کی ففٹی کی تکمیل ایک سنگ میل ہوگا۔دوسرا پورے ورلڈ میں ٹاپ وکٹ ٹیکر کا ٹائٹل اڑانا دوسرا کارنامہ ہوگا۔کوئی بھی بائولر اس کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا۔
پاکستان کے دونوں اوپنرز وکٹ چھوڑ گئے،عابد علی بدقسمت,میچ پاکستان کے نام
اتفاق یہ بھی ہے کہ بھارت کا نیوزی لینڈ سے ممبئی میں ٹیسٹ جاری ہے،وہاں ایشون اپنے لئے جنگ لڑیں گے۔اس کے بعد بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقا جانا ہے،جہاں اس ماہ ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔دوسرے الفاظ میں ایشون کے پاس آگے بھی بھرپور مواقع موجود ہونگے۔پاکستانی پیسر کے پاس یہی 2 اننگز باقی ہیں۔بھارتی ٹیم کیویز کے خلاف پہلےبیٹنگ کر رہی ہے۔اس نے پہلے دن 4 وکٹ پر 221 اسکور بنائے۔اگر وال کی ناقابل شکست سنچری قابل ذکر بات ہے۔اسھر اسپنرز ایجاز پٹیل کی تمام 4 وکٹیں اپنی جگہ اہم پرفارمنس ہے۔