دبئی،میلبورن،کرک اگین کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول آگیا ہے،ایک بار پھر پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں ہیں۔ایک بار پھر اکتوبر میں دونوں کا ٹاکرا ہوگا۔اس بار میدان میلبورن کرکٹ گرائونڈ ہوگا۔
آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ایونٹ 16 اکتوبر سے کوالیفائر میچ سے شروع ہوگا،سپر 12 کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ورلڈ ٹی 20 کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہونگی،8 ٹیمیں براہ راست سپر 12 م جاچکی ہیں،باقی 4 ٹیمیں پہلے مرحلے سے ہونگی۔یہ ایونٹ بھی گزشتہ سال کی طرح کھیلا جائے گا۔
پہلے مرحلے کے گروپ اے میں سر ی لنکا اور نمیبیا کے ساتھ 2 کوالیفائرز۔
گروپ بی میں ویسٹ انڈیز،سکاٹ لینڈ اور 2 کوالیفائرز۔
یہ میچ 16 اکتوبر سے ہونگے۔ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر 12 میں جائیں گی۔
سپر 12 کا پہلا میچ 22 اکتوبر کو سڈنی میں ہوگا۔
سپر 12 کے گروپ 1 میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،انگلینڈ اور افغانستان کے ساتھ 2 کوالیفائرز۔
گروپ 2 میں پاکستان،بھارت،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے ساتھ 2 کوالیفائنگ ٹیمیں ہونگی۔
گروپ اے کی ونر اور گروپ بی کی رنر آپ ٹیمیں گروپ 1 اور گروپ بی کی ونر ،گروپ اے کی رنر اپ ٹیمیں گروپ 2 میں داخل ہونگی۔
آسٹریلیا ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔