دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ بھارت،پہلے اوور میں رضوان ،دوسرے میں بابر کے خلاف ڈرامہ،امپائر آئوٹ۔پاکستان،بھارت میچ کا دبائو تھا یا کچھ اور ۔امپائر نے محمد رضوان کو پہلے اوور میں ایسا ایل بی دیا کہ عقل دنگ رہ گئی۔وکٹ سے ایک فٹ اوپر جاتی بال پر ایل بی کی زوردار اپیل ہوئی۔نتیجہ میں امپائر نہ نہ کرتے آئوٹ دے گئے۔دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
ایشیا کپ،بھارت کے خلاف نسیم شاہ کا ڈیبیو کنفرم
پاکستانی بیٹر نے فوری ریویو لیا،کافی سسپنس رہا،آخر کار بال پچنگ،ٹریکنگ سے ہوتی امپیکٹ سے ہوتی وکٹ سے کافی فاصلے پر جارہی تھی۔محمد رضوان بچ گئے لیکن دیکھاجائے تو امپائر آئوٹ ہوئے۔
ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف بیٹنگ شروع کی ،پہلے ہی اوور میں رضوان کے خلاف اپیل ہوگئی۔
اس سے اگلے اوور میں امپائر ٹگڑے ہوئے کیونکہ بابر کے خلاف وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کی اپیل ہوئی لیکن امپائر نے ناٹ آئوٹ قرار دیا۔اب بھارت نے ریویو لے لیا۔دیکھاگیا کہ بال وکٹ سے فاصلے پر جارہی تھی۔
پہلا اوور بھنشور کمار نے کیا۔دوسرا اوور ارشدیپ سنگھ کررہے تھے۔پاکستان نے 7 بالز پر 7 رنزبنالئے تھے۔
پاکستان کو پہلا بڑا نقصان بابر اعظم کا ہوا،جو10 رنزبناکر ارشدیپ اورکمار کا گٹھ جوڑ بنے،پاکستان نے ایک وکٹ پر 19 رنزبنائے تھے۔3 اوورز کا کھیل مکمل تھا