Image Source : Twitter
دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سے دن دیہاڑے بناکسی وجہ کے فرار ہونے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اب پاکستان کے قریبی ملک متحدہ عرب امارات اور بھارت کے دوروں پر روانہ ہوگئی ہے۔کیوی ٹیم و کوچنگ اسٹاف نے دبئی کے لئے اڑان بھری ہے،جہاں وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی اور اس کے فوری بعد بھارت کا دورہ کرے گی جہاں 17 نومبر سے اس کی ٹی 20 سیریز شیڈول ہے۔
یہ وہی نیوزی لینڈ ٹیم ہے جو گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو راولپنڈی سے اچانک اپنے دیس جانے کی ضد پکڑ گئی تھی،اس روز 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا پہلا میچ کھیلاجانا تھا۔نیوزی لینڈ نے نام نہاد سکیورٹی الرٹ کا بہانہ بناکر پاکستان کا دورہ ختم کیا تھا،اس کے بعد اسے دیکھ کر انگلینڈوالے بھی اپنے گھر کے ہولئے تھے۔
اب متحدہ عرب امارات بھی اسی خطے میں واقع ہے،نیوزی لینڈ ٹیم کی مسکراتے چہروں کے ساتھ یہ اڑان واضح کرنے کے لئے کافی ہے کہ 15 روز قبل ایسا کچھ بھی نہ تھا کہ جس کا اثر 2 ہفتوں میں ختم ہوجاتا۔کیوی ٹیم کے 10 کے قریب پلیئرز پہلے سے ہی عرب امارات میں موجود آئی پی ایل کے لئےئ موجود ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کپ میں نیوزی لینڈ کو اپنا میچ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہے اور اس کے لیئ اب یہ بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔میچ میں چوکوں،چھکوں کی بارش ہوگی۔اوورز ہونگے۔رنزبنیں گے۔اوپنرز سے مڈل آرڈر تک سب سامنے آئیں گے۔وہ میچ بریکنگ نیوز بنے گا،دنیائے کرکٹ کی ٹاپ سٹوری کی شکل اختیار کرے گا۔مزا بھی خوب آئے گا۔
ادھر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے ابتدائی مرحلہ میں مسقط پہنچ گئی ہے۔یہاں 6 روزہ قرنطینہ کے بعد وہ ابو ظہبی جائے گی جہاں وہ پریکٹس میچز کھیلے گی۔