| | | | |

پاکستان قلعہ فتح کرنے کے لئے انگلینڈٖ کوچنگ کیمپ میں اظہر محمود کے لئے کوششیں

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ ٹیم رواں برس 2 بار پاکستان آرہی ہے،پہلا دورہ تو آج سے شروع ہوجائے گا جب انگلش وائٹ بال کا دستہ پاکستان اترے گا۔دوسرا دورہ بھی تاریخی ہوگا،جو سال کے آخر میں ہونا ہے۔انگلش ٹیم یکم دسمبر سے پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلے گی،یہ سیریز بھی 17 برس بعد ہوگی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز،پاکستان کا قریب 2 دہائی بعد ٹیسٹ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے،اس کے لئے انگلش کرکٹ بورڈ مقامی بھیدکاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے گرین کیپس کے قلعہ میں شگاف ڈالنے کی کوشش کرے گا،اس کے لئے ای سی بی کے فیورٹ امیدوار سابق پاکستانی وانگلش آل رائونڈر اظہر محمود ہونگے جو پہلے بھی انگلینڈ کے بائولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 سے قبل میچز کی بارش،24 روز میں 25 مقابلے،تمام کا مکمل شیڈول

اظہر محمود کے بارے میں انگلینڈ  سوچ سکتا ہے،  دسمبر میں انگلینڈ کو جن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا،اس کے لئے  2019 تک پاکستان کے باؤلنگ کوچ کے بارے میں ماہرانہ معلومات رکھتے ہیں۔وہ مددگار بن سکتے ہیں۔انگلینڈ پاکستان میں اپنی ٹیسٹ سیریز کے لیے ایک لوکم باؤلنگ کوچ لانے کے لیے کوشاں ہے جس کے ساتھ جون لیوس ای سی بی کے پاتھ ویز سسٹم میں واپس آئیں گے۔

اننگلش بورڈ اظہر محمود کے علاوہ کسی دوسرے پاکستانی سابق کرکٹر سے بھی رابطے کی کوشش کرے گا جو اسے پاکستان میں مدد فراہم کرسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *